Mon, 10 Jan 2022 11:25:10
اترپردیش پولیس اسمبلی انتخابات کے دوران نظم ونسق کو بنائے رکھنے کے لئے پوری طرح تیارہے۔ اس سلسلے میں ہر تھانے میں ایک خصوصی انتخابی رجسٹر رکھا جائے گا۔ جس میں انتخابات سے وابستہ سرگرمیوں کو درج کیا جائے گا۔
View more
Mon, 10 Jan 2022 11:23:13
دہلی اور قومی راجدھانی خطہ (این سی آر) سمیت شمالی ہندوستان کے بیشتر حصوں میں جنوری کے مہینے میں مانسون کی طرح بارش ہو رہی ہے جس سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ دہلی اور قومی راجدھانی خطہ میں اتوار کے روز مسلسل دوسرے دن وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہی۔
View more
Mon, 10 Jan 2022 11:15:54
اترپردیش اسمبلی انتخابات کے لئے پوری طرح تیار رہنے کا دعوی کرتے ہوئے کانگریس کے ریاستی صدر اجے کمار للو نے اتوار کو کہا کہ پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کی قیادت میں کانگریس اپنی پرتگیاؤں اور کارکنوں کے دم پر مکمل اکثریت کی حکومت بنانے جا رہی ہے۔
View more
Mon, 10 Jan 2022 11:12:44
تمل ناڈو کے مدورئی شہر کے کال میدو میں اتوار کے روز کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے خدشہ کے سبب ایک ہی خاندان کے چار ارکان نے زہر کھاکر خودکشی کرنے کی کوشش کی جن میں سے دو کی موت ہوگئی اور دیگر کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
View more
Mon, 10 Jan 2022 11:09:05
اترپردیش میں کورونا وائرس کے کیسز میں یومیہ تیزی سے ہو رہے اضافے کے پیش نظر ریاست کے تمام اضلاع میں شبینہ کرفیو کا اطلاق ہوگا اور سبھی تعلیمی اداروں میں درس و تدریس 16 جنوری تک صرف آن لائن ہی ہوسکے گی۔
View more
Sun, 09 Jan 2022 21:22:29
امریکہ نے نیویارک سٹی کے جان ایف کینڈی ہوائی اڈے میں ایک سکھ کیب ڈرائیور پر حملے کی مذمت کی اور ملزم کو جلد گرفتار کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
View more
Sun, 09 Jan 2022 21:19:15
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ ہم لاک ڈاؤن نہیں لگانا چاہتے اگر آپ ماسک پہنیں گے تو لاک ڈاؤن نہیں لگے گا اروند کیجریوال نے کورونا کو شکست دے کر اتوار کو واپس اپنا کام کاج سنبھال لیا ہے،
View more
Sun, 09 Jan 2022 21:15:29
تمل ناڈو حکومت نے کورونا کے یومیہ معاملوں میں مسلسل اضافہ اور اومیکرون کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا تھا، جس کے سبب سڑکیں سنسان نظر آئیں۔ ریاست کی سڑکوں سے بسیں اور آٹو رکشا ندار رہے اور تمام تجارتی اور کاروباری ادارے بند رہے۔
View more
Sun, 09 Jan 2022 21:12:49
جیک کرولی (77) اور بین اسٹوکس (60) کی شاندار نصف سنچری اننگز اور نچلے آرڈر کے بلے بازوں کی ہمت افزا کارکردگی کی بدولت آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ایسیز ٹسٹ میچ کو 9 وکٹ سے گنوانے کے باوجود پانچویں اور آخری دن اتوار کو ڈرا کرالیا۔ آسٹریلیا یہ ٹسٹ ڈرا ہونے کے باوجود پانچ میچوں کی سیریز میں 3۔0 سے آگے رہا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy