Tue, 11 Jan 2022 11:49:23
ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دروان کورونا وائرس کے 168063 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ یہ تعداد گزشتہ روز کے مقابلہ کم ضرور ہے لیکن کورونا کے فعال کیسز میں ہر دن کے ساتھ اضافہ درج کیا جا رہا ہے۔
View more
Tue, 11 Jan 2022 11:36:39
ریاست کرناٹک کے ہر ضلع میں پانی کا مسئلہ حل کرنے مقصد سے ریاست میں بہہ رہی ندیوں میں دستیاب پانی کااستعمال کرنے کیلئے”جنتاجلادھارے“نامی انوکھا ابھیان سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڈااور سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی کی قیادت میں شروع کیاگیاہے۔یہ بات رکن قانون ساز کونسل گووند راجو نے کہی۔
View more
Tue, 11 Jan 2022 11:27:55
کورونا کی تیسری لہر سے نمٹنے کیلئے ضلع انتظامیہ پوری طرح تیار ہے۔ ضلع میں بڑھ رہے کورونا کے معاملات پر قابو پانے لوگوں کو کورونا کی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے اور ویکسین لینے کی جانب توجہ دلائی جارہی ہے۔ضلع میں بوسٹر ڈوز دینے کا سلسلہ آج سے سرکاری اسپتال میں شرو ع کیا گیا ہے۔ اس میں 60 سال سے زیادہ عمرکے افراد اور فرنٹ لائن کورونا ورکرس کو پہلے مرحلہ میں یہ ڈوز دیا جائے گا۔یہ بات ڈپٹی کمشنر آ رلتا
View more
Tue, 11 Jan 2022 11:21:33
مرکزی وزیر صحت من سکھ مانڈویہ نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کو مشورہ دیا کہ وہ طبی آکسیجن کے حوالے سے بنیادی ڈھانچے کی نگرانی کریں۔
View more
Tue, 11 Jan 2022 11:17:50
ہندوستان میں کورونا کی تیسری لہرسے ڈرانے والے اعدادوشمار سامنے آرہے ہیں۔ گزشتہ ایک ہفتے کے اندر پورے ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں خطرناک طریقے سے اضافہ ہوا ہے۔
View more
Tue, 11 Jan 2022 11:15:31
وزیراعظم نریندر مودی کی سیکوریٹی میں جانچ کیلئے سپریم کورٹ نے پیر کو سابق جج کی قیادت میں ایک کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس کے ساتھ ہی عدالت نے مودی سرکار کی سخت سرزنش کی کہ اس نے سابقہ شنوائی میں منع کرنے کے باوجود افسران کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا۔ عدالت نے مرکز اور ریاستی حکومت کے ذریعہ بنائی گئی انکوائری کمیٹیوں کی جانچ پر بھی فوری طور پر روک لگادی ہے۔
View more
Tue, 11 Jan 2022 11:10:24
ہندوستانی ریلوے کے ایک بڑے فیصلے کے بعد اب ریل میں عام آدمی کیلئے سفر کرنا مزید مہنگا ہونے جارہا ہے۔ ریل مسافروں سے ریلوے اسٹیشنوں کی ترقی اور تجدید کاری کے بدلہ میں اب ٹکٹ پر چارج وصول کیا جائے گا۔
View more
Mon, 10 Jan 2022 21:42:56
بُلی بائی معاملے میں گرفتار ملزم وشال کمار جھا میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔ 21 سالہ وشال ایک انجینئرنگ اسٹوڈنٹ ہے جسے ممبئی پولیس نے بنگلورو سے گرفتار کیا تھا۔ جب اس کا کووڈ ٹیسٹ کرایا گیا تو رپورٹ پازیٹو برآمد ہوا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy