Sat, 29 Jan 2022 10:24:50
دہلی پولیس نے راجدھانی کے شاہدرہ علاقے میں 20 سالہ ایک خاتون کے جنسی استحصال کے معاملے میں آٹھ خواتین سمیت 9 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان میں دو نابالغ بھی شامل ہیں۔ یہ واقعہ یوم جمہوریہ کے روز یعنی بدھ کو پیش آیا تھا جب خاتون پر مبینہ طور پر خواتین سمیت لوگوں کے ایک گروپ نے حملہ کر دیا اور اسے قبضے میں لے کر اس کا چہرہ سیاہ کرنے کے ساتھ ہی بال کاٹے، کپڑے اتار دیے اور شاہدرہ علاقے کی سڑکوں پر اس
View more
Sat, 29 Jan 2022 10:20:55
قومی راجدھانی دہلی سمیت کئی ریاستیں دھند، بارش اور سرد لہر کی لپیٹ میں ہیں۔ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق شمالی ہندوستان کی ریاستوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران سرد لہر کا زور جاری رہے گا۔ آئی ایم ڈی نے کئی علاقوں میں بھاری بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ وہیں، مغربی ہمالیائی علاقہ میں 2 سے 4 فروری تک بارش اور بھاری برفباری ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
View more
Sat, 29 Jan 2022 10:14:21
کورونا وائرس کے ایک نئے ویریئنٹ ’نیوکوو‘ کو لے کر سائنسداں طبقہ متفکر ہے۔ چینی شہر وُہان کے سائنسدانوں نے ایک تنبیہ جاری کی ہے جس میں ’نیوکوو‘ نامی کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ کے سامنے آنے کی بات کہی گئی ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ نیا ویریئنٹ بہت زیادہ تیزی سے پھیلنے والا ہوگا اور اس سے متاثر ہونے والے 33 فیصد متاثرین کی موت واقع ہو سکتی ہے۔
View more
Sat, 29 Jan 2022 10:10:14
سپریم کورٹ نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے 12 ارکان اسمبلی کو مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی سے ایک سال کے لیے معطل کئے جانے کو غیر آئینی، غیر قانونی اور من مانی قرار دیا۔ جسٹس اے ایم کھانولکر کی صدارت والی بنچ نے آج اس معاملے میں اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ معطلی ایک سیشن سے زیادہ وقت کے لیے نہیں ہو سکتی۔
View more
Fri, 28 Jan 2022 20:46:05
سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو اور آر ایل ڈی کے صدر جینت چودھری نے آج جمعہ کے روز مظفرنگر میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔
View more
Fri, 28 Jan 2022 20:42:37
بہار میں ریلوے بھرتی کے امتحان (آر آر بی این ٹی پی سی) میں بے ضابطگیوں کے خلاف طلبا کا احتجاج جاری ہے اور اسی سلسلہ میں آج ’بہار بند‘ کی کال دی گئی ہے۔ پٹنہ سمیت کئی مقامات پر طلباء صبح سے ہی سڑکوں پر نکل آئے اور شاہراہ کو بلاک کر کر کے احتجاج کرنے لگے۔ طلباء نے نتائج میں گڑبڑی کے خلاف بند کی کال دی ہے، جس کی حمایت کانگریس، آر جے ڈی اور بائیں بازو کی جماعتوں نے کی ہے۔
View more
Fri, 28 Jan 2022 20:39:22
ملک اس وقت کورونا وبا کی تیسری لہر کی زد میں ہے اور انفیکشن کی صورتحال میں معمولی بہتری کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 251209 نئے معاملات سامنے آئے اور راحت کی بات یہ ہے کہ اس کے مقابلے میں تقریباً ایک لاکھ زیادہ 347443 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔
View more
Fri, 28 Jan 2022 20:35:47
سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز نمائندگی سے متعلق حقیقی اعداد و شمار جمع کیے بغیر درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل طبقات سے تعلق رکھنے والے ملازمین کی ترقی میں ریزرویشن دینے کے معیار میں کسی قسم کی نرمی کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔
View more
Fri, 28 Jan 2022 20:31:20
بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے جمعہ کے روز اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے چوتھے مرحلے کے لئے اپنے 53 امیدواروں کی فہرست جاری کر دی۔ پیلی بھیت، لکھنؤ، فتح پور، باندہ، رائے بریلی، اناؤ، ہردوئی، سیتا پور اور لکھیم پور کھیری اضلاع میں ہونے والے انتخابات کے لیے جاری کردہ فہرست میں سوشل انجینئرنگ کا بخوبی استعمال کیا گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy