Sat, 29 Jan 2022 21:24:36
جاسوسی کرنے والے سافٹ ویئر یعنی اسپائی ویئر پیگاسس کے معاملہ میں مودی حکومت ایک بار پھر سوالوں کے گھیرے میں ہے۔ مودی حکومت نے 2017 میں میزائل سسٹم سمیت ہتھیاروں کی خریداری کے لیے 2 بلین ڈالر کے دفاعی سودے کے تحت ہی اسرائیلی اسپائی ویئر پیگاسس کو بھی خریدا تھا۔
View more
Sat, 29 Jan 2022 21:17:01
یوپی اسمبلی انتخابات کے پیش نظر مہم جوئی کے دوران پرچے تقسیم کرنے کے خلاف گزشتہ روز اکھلیش یادو نے حملہ بولتے ہوئے کہا تھا کہ امت شاہ کورونا وائرس کی وبا پھیلانے کے لئے پرچے تقسیم کر رہے ہیں اور الیکشن کمیشن کو ان کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے۔
View more
Sat, 29 Jan 2022 21:12:56
جاسوسی سافٹ ویئر پیگاسس کے سودے پر نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں نئے انکشاف کے بعد کانگریس پارٹی بی جے پی حکومت اور وزیر اعظم نریندر مودی پر ایک مرتبہ پھر حملہ آور ہو گئی ہے۔ کانگریس نے وزیر اعظم مودی اور بی جے پی پر سخت حملہ کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ کیا ان انکشافات پر دفتر وزیر اعظم (پی ایم او) کوئی جواب دے گا؟
View more
Sat, 29 Jan 2022 18:15:57
کووڈ کے معاملات میں کمی درج کرنے کے ساتھے ہی ریاست کرناٹک میں 31 جنوری سے رات کے کرفیو کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق 31 جنوری سے ریاست میں کووڈ سے عائد کی گئی زیادہ تر پابندیوں کو ہٹایا جائے گا جس میں روزانہ کا رات کا کرفیو بھی شامل ہے۔ اس کے ساتھ بنگلور میں جہاں اسکولوں کو بند رکھا گیا تھا، اب جسمانی کلاسس دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
View more
Sat, 29 Jan 2022 13:00:41
کل جمعہ کے دن -بھٹکل تعلقہ کے تین الگ الگ مقامات پر آتشزدگی کے واقعات پیش آئے اور فائر بریگیڈ عملہ نے تینوں مقامات پرپہنچ کر آگ بجھانے کی کارروائی انجام دی ۔
View more
Sat, 29 Jan 2022 12:46:24
یوم جمہوریہ کے موقع پر ملک بھر میں ترنگا جھنڈا لہرانے کے ساتھ ساتھ ملک کو آزاد کرانے میں پیش پیش رہنے والے رہنمائوں کو یاد کیا جارہا تھا اور ملک کی گنگاجمنی تہذیب کے گیت گائے جارہے تھے تو دوسری طرف آل انؑڈیا پیام انسانیت کے بینر تلے یوتھ مریم العلی کے نوجوان برادران وطن کو مٹھائیاں تقسیم کرنے میں لگے ہوئے تھے۔
View more
Sat, 29 Jan 2022 12:30:38
یونین پبلک سروس کمیشن نے UPSC IFS مین امتحان 2021 کی تاریخ اور شیڈول جاری کر دیا ہے۔ انڈین فارسٹ سروس 2021 کا مین امتحان 27 فروری 2022 سے شروع ہوگا۔ UPSC کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، IFS مین امتحان 27 فروری سے 06 مارچ 2022 تک منعقد ہوگا۔
View more
Sat, 29 Jan 2022 12:27:27
مرکزی حکومت نے ڈاکٹر وی اننتھا ناگیشورن کو ملک کا نیا چیف اکنامک ایڈوائزر مقرر کیا ہے۔ وزارت خزانہ نے جمعہ کو ایک ٹویٹ کے ذریعے یہ اطلاع دی۔ وزارت خزانہ نے کہا کہ حکومت نے ڈاکٹر وی اننتھا ناگیشورن کو ملک کا نیا چیف اکنامک ایڈوائزر مقرر کیا ہے اور انہوں نے آج سے اپنا چارج سنبھال لیا ہے۔
View more
Sat, 29 Jan 2022 12:21:11
کینیڈا-امریکہ کی سرحد پر مینی ٹوبا کے قریب 19 جنوری کو مردہ پائے گئے ایک ہندوستانی خاندان کے چار افراد کی موت کی وجوہات کی تفتیش کی بابت ہندوستانی ہائی کمیشن اور ٹورنٹو میں واقع قونصل جنرل مقامی انتظامیہ اور متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy