Sun, 30 Jan 2022 19:29:52
ہندوتوادی عناصر کی جانب سے انتخابی موسم کے دوران بھی مسلمانوں کے خلاف زہر فشانی کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔ اتراکھنڈ کے ہریدوار اور چھتیس گڑھ کے رائے پور کی طرز پر اب یوپی کے الہ آباد میں دھرم سنسد کا انعقاد کیا گیا۔
View more
Sun, 30 Jan 2022 19:25:53
پیگاسس جاسوسی کیس کی تحقیقات کے لیے دائر عرضیوں میں سے ایک کے عرضی گزار وکیل ایم ایل شرما نے سپریم کورٹ میں ایک اور ضمنی درخواست دائر کی ہے۔ ’آج تک‘ کے ویب پورٹل پر شائع ہونے والی خبر کے مطابق عرضی کا یہ حلف نامہ ’نیویارک ٹائمز‘ میں شائع رپورٹ کی بنیاد پر دائر کیا گیا ہے۔
View more
Sun, 30 Jan 2022 19:22:56
مرکزی وزیر صحت اور خاندانی بہبود منسکھ مانڈویہ نے اتوار کے روز ایک ٹویٹ کے ذریعے اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی 75 فیصد اہل آبادی کو کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگا جا چکی ہیں۔ انہوں نے کہا ’’سب کا ساتھ، سب کا پریاس کے منتر کے ساتھ، ہندوستان نے اپنی 75 فیصد بالغ آبادی کو ویکسین کی دونوں خوراکیں فراہم کرنے کا ہدف حاصل کر لیا ہے۔‘‘
View more
Sun, 30 Jan 2022 19:19:49
ہندوستان اس وقت کورونا کی تیسری لہر کا سامنا کر رہا ہے۔ اگرچہ حالات میں بتدریج بہتری آرہی ہے تاہم ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ تشویشناک ہے۔ یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا وبا سے 893 مریضوں کی موت ہوئی ہے، جبکہ کل یہی تعداد 871 تھی۔ یہ راحت کی بات ہے کہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد نئے کیسز سے زیادہ ہے۔
View more
Sun, 30 Jan 2022 19:15:04
آپ بھی کیا کہیں گے کہ پھر وہی اتر پردیش کا قصہ لے کر بیٹھ گئے۔ کروں کیا، اتر پردیش میں چناؤ نہیں بلکہ ہندوستان کے مستقبل کا فیصلہ ہونے والا ہے۔ اگر بی جے پی وہاں چناؤ ہار گئی تو پھر بی جے پی کے لیے سنہ 2024 کے لوک سبھا چناؤ میں بھی مشکلیں پیدا ہو جائیں گی۔
View more
Sun, 30 Jan 2022 19:10:38
کرناٹکا کے نرگند میں مبینہ آر ایس ایس اور بجرنگ دل کارکنوں کے حملہ میں ایک مسلم نوجوان کے بیہمانہ قتل کے دو ہفتوں بعد ایک پولس انسپکٹر کو اپنی ذمہ داری پوری طرح ادا نہ کرنے کی پاداش میں معطل کردیا گیا ہے۔
View more
Sun, 30 Jan 2022 18:12:53
آسارکیری کے قریب صدیق اسٹریٹ میں واقع مسجد سیدنا عمر بن الخطاب کے باہر عوام الناس کو صاف و شفاف پانی فراہم کرنے کے مقصد سے واٹر فلٹر کی سہولت کا آج اتوار بعد نماز عصر بھٹکل جماعت المسلمین قاضی کے ہاتھوں افتتاح کیا گیا۔
View more
Sun, 30 Jan 2022 17:39:21
جالی پٹن پنچایت سے نقلی ڈیتھ سرٹفکیٹ بنوا کرانشورنس کے کروڑوں روپوں پر ہاتھ صاف کرنے کی کوشش کا جو سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا تھا اس میں ملوث کلیدی ملزم ایچ وی ہرش وردھن کو میسورو سینٹرل جیل سے بھٹکل ٹاون پولیس نے تفتیش کے لئے اپنی تحویل میں لے لیا ہے ۔
View more
Sun, 30 Jan 2022 13:00:45
بھٹکل مسلم ایسوسی ایشن مسقط کی نئی انتظامیہ کے لئے 27 جنوری کو عام انتخابات منعقد ہوئے جس میں 25 ممبران کا انتخاب عمل میں آیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy