Fri, 28 Jan 2022 19:30:58
جنوبی کینرا میں اسکولی بچوں کے اندر کووڈ کے اثرات بڑھنے لگے ہیں جس کے نتیجہ میں یکم جنوری سے 27 جنوری تک 421 طلبہ متاثر ہوئے ہیں ۔ اس کے علاوہ 68 اساتذہ بھی کووڈ کی تازہ لہر کا شکار ہوئے ییں۔
View more
Fri, 28 Jan 2022 18:21:50
یہاں بندر روڈ پر واقع جناب محمد سلیم اکرمی کے گھر کا تالہ توڑ کر چور اندر گھسنے میں کامیاب ضرور ہوگئے،مگرغالباً قیمتی سامان چرانے میں کامیاب نہیں ہوسکے، واردات جمعہ کی دوپہر کو سامنے آئی ہے۔
View more
Fri, 28 Jan 2022 11:34:52
اُڈپی میں ایک سرکاری اسکول میں طالبات کے حجاب کا تنازع ختم ہونے کا نام نہیں لے رہاہے۔ اس معاملے میں جہاں حکومت کرناٹک نے ایک اسپرٹ کمیٹی تشکیل دی ہے، وہیں قومی انسانی حقوق کمیشن(این ایچ آر سی) نے اس معاملے میں ریاستی حکومت کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا ہے۔
View more
Fri, 28 Jan 2022 00:34:02
ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر تیزی دکھائی دے رہی ہے۔ جمعرات کو بھی کورونا کے نئے کیسز 3 لاکھ کے قریب درج ہوئے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2,86,384 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ تاہم کل کے مقابلے میں کیسز میں صرف معمولی اضافہ درج کیا گیا۔
View more
Fri, 28 Jan 2022 00:30:55
آر آر بی این ٹی پی سی امتحان کو لے کر بہار کے کئی اضلاع میں ہنگامہ آرائی کے بعد آر جے ڈی نے کوچنگ آپریٹروں کے خلاف درج ایف آئی آر کی سخت مخالفت کی ہے۔ آر جے ڈی لیڈرنے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس اساتذہ کے بجائے ریلوے ریکروٹمنٹ بورڈکے عہدیداروں کے خلاف مقدمہ درج کرے۔ اس کے ساتھ ہی سابق سی ایم جیتن رام مانجھی نے بھی اس کارروائی کی مخالفت کی ہے۔
View more
Fri, 28 Jan 2022 00:27:25
این ٹی پی سی امتحان میں دھاندلی پر طلباء کا غصہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ طلبہ نے جمعہ 28 جنوری کو بہار بند کی کال دی ہے۔ آر جے ڈی سمیت عظیم اتحاد کی تمام جماعتوں نے طلبہ کے بند کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔جمعرات کوعظیم اتحادسے مشترکہ طور پر آر جے ڈی کے ریاستی دفتر میں پریس کانفرنس میں بند کی حمایت کا اعلان کیاگیاہے۔
View more
Fri, 28 Jan 2022 00:23:45
مالیگائوں 2008 بم دھماکہ معاملے میںآج ایک بڑی اور اہم پیش رفت ہوئی ، بم دھماکہ متاثرین اور سابق وزیر نسیم خان کی کوششوں سے آج خصوصی این آئی اے عدالت میں انسدا ددہشت گرد دستہ کے دو سینئر افسران حاضر ہوئے اور خصوصی این آئی اے جج سے کہا کہ انہیں اے ٹی ایس چیف نے ہدایت دی ہیکہ وہ عدالتی کارروائی میں حصہ لیں او ر عدالت اور استغاثہ کی مددکریں۔
View more
Fri, 28 Jan 2022 00:18:41
اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات کے دوران بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے جمعرات کو اپنے چھ امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے۔ بی ایس پی نے دو سیٹوں پر اپنے امیدواروں کو تبدیل کر دیا ہے، جبکہ چار نئی سیٹوں پر امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ نئی فہرست میں سب سے زیادہ توجہ بریلی ضلع پر مرکوز کی گئی ہے۔
View more
Fri, 28 Jan 2022 00:16:16
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ٹوئٹر کے سی ای او پراگ اگروال کو مکتوب ارسال کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ وہ ٹوئٹر کو ’آئیڈیا آف انڈیا‘ (ہندوستان کے خیال) کی تباہی کا مہرہ بننے سے روکیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy