Sat, 28 May 2022 12:42:02
آندھرا پردیش کے ضلع اننت پور میں پکوان گیس سلنڈر کے پھٹنے کے نتیجہ میں چار افراد ہلاک اور دیگر دو شدید طور پر جھلس گئے۔ ضلع کے مولاکالیڈو علاقہ کے ایک مکان میں یہ واقعہ پیش آیا۔ گیس سلنڈر کے پھٹنے سے متصل مکان کی چھت گر گئی۔ اس واقعہ میں پڑوس کے مکان کے چار افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ سلنڈر جس مکان میں پھٹا اس مکان میں رہنے والے دو افراد شدید طور پر جھلس گئے۔
View more
Sat, 28 May 2022 12:05:18
بیلگاوی ضلع نیپانی تعلقہ کے استھو اندھی کے قریب پونے بنگلورو قومی شاہراہ پر لاری اور کار کے درمیان اندوہناک سڑک حادثہ میں 4 افراد جائے واردات پر ہی د م توڑ گئے، یہ افسوسناک واقعہ جمعہ کے دن پیش آیا۔
View more
Sat, 28 May 2022 11:49:39
گمشدگی اور چوری کا ایک غیر معمولی معاملہ جس میں بنٹوال تعلقہ کے ناریکومبو گرام پنچایت میں ایک کنواں اپنی جگہ سے غائب ہوجانے کی رپورٹ پنچایت ڈیولپمنٹ آفیسر نے پولیس کے پاس درج کروائی ہے ۔
View more
Sat, 28 May 2022 11:41:41
بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو نحری جہاز میں منعقدہ ریو پارٹی میں منشایات کے استعمال کے معاملے میں منشیات مخالف دستے کی ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم ایس آئی ٹی نے کلین چٹ دے دی ہے جسکی تشکیل اس کیس پر انگلیاں اٹھنے کے بعد عمل میں آئ تھی اور اسے ازسرنو تحقیقات کی ذمہ داری دی گئی تھی۔
View more
Sat, 28 May 2022 11:36:52
ہندوستان کو رواں مالی سال (2022-23) کی دوسری یعنی ستمبر میں ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران کوئلہ کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، کیونکہ اس وقت بجلی کی طلب زیادہ ہونے کی توقع ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق وزارت توانائی کی ایک داخلی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں ان خدشات کا اظہار کیا ہے۔ اس سے ملک میں بڑے پیمانے پر بجلی کٹوتی کا خطرہ لا حق ہو گیا ہے۔
View more
Sat, 28 May 2022 11:24:39
دہلی کے تیاگراج اسٹیڈیم میں کھلاڑیون کا داخلہ روک کر کتے کو سیر کرانا آئی اے ایس جوڑے کو بھاری پڑ گیا ہے۔ مرکزی وزارت داخلہ نے آئی اے ایس جوڑے سنجیو کھیروار اور رنکو دُگا کا تبادلہ کر دیا ہے۔ مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے یہ کارروائی سنجیو کھیروار اور ان کی اہلیہ رنکو دگا کی جانب سے تیاگراج اسٹیڈیم میں سہولیات کے غلط استعمال سے متعلق میڈیا رپورٹوں کے منظر عام پر آنے کے بعد کی گئی۔
View more
Sat, 28 May 2022 11:14:27
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے نام منی لانڈرنگ کے ایک کیس کے سلسلے میں سمن جاری کیا ہے۔
View more
Sat, 28 May 2022 11:01:44
کرناٹک حکومت نے جمعہ کے دن 1986 زمرہ کی آئی اے ایس افسروند یتا شرما کوریاست کی چیف سکریٹری نامزد کیا ہے، وندیتا 31 مئی کو رخصت پذیر چیف سکریٹری پی روی کمار کی جگہ لیں گی۔وند یتا شرما کی میعادنومبر 2023 تک رہے گی۔
View more
Sat, 28 May 2022 10:51:30
ہندوستان نے جمعہ کو یاسین ملک معاملے میں عدالت کے فیصلے سے متعلق اسلامی تعاون تنظیم کے آزاد مستقل انسانی حقوق کمیشن کے تبصروں پر سخت اعتراض کیا اور کہا کہ ان تبصروں کے ذریعے او آئی سی۔ آئی پی ایچ آر سی نے کشمیر کے علیحدگی پسند لیڈر کی دہشت گردانہ کارروائیوں کی حمایت کی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy