Mon, 30 May 2022 12:43:39
نیپال کی فوج نے وہ جگہ ڈھونڈ لی ہے جہاں تارا ایئر کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ اتوار کی صبح اس طیارے نے نیپال کے پوکھرا سے جوم سوم کے لیے اڑان بھری تھی۔ اس کے بعد خراب موسم کے درمیان طیارہ لاپتہ ہو گیا۔ طیارے میں 4 ہندوستانی اور 3 جاپانی شہری بھی سوار تھے۔ باقی مسافر نیپالی شہری تھے۔ طیارے میں عملے سمیت کل 22 افراد سوار تھے۔
View more
Mon, 30 May 2022 12:25:46
منگلورو کے مضافات میں ملالی جمعہ مسجد کا جو تنازعہ پیدا ہوا ہے اسے آپسی رضامندی سے حل کرنے کے لئے ایم ایل اے بھرت شیٹی نے اس مقام کا سروے کروانے کی تجویز رکھی ہے ۔
View more
Mon, 30 May 2022 12:19:58
بخار میں مبتلا نوبیاہتا خاتون پرائیویٹ ہاسپٹل میں علاج کے دوران فوت ہوگئی جس کے بعد متاثرہ خاندان والوں نے پرائیویٹ ڈاکٹر پر غفلت اور کوتاہی کا الزام لگاتے ہوئے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ہے ۔
View more
Mon, 30 May 2022 12:12:13
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے پنجابی گلوکار اور پنجاب پردیش کانگریس لیڈر سدھو موسے والا کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی پارٹی نے پنجاب کے امن و امان کو جنگل راج میں تبدیل کر دیا ہے۔ پرینکا نے نے ٹویٹ کیاکہ سدھو موسے والا ایک باصلاحیت فنکار تھے جنہوں نے پوری دنیا میں ملک اور پنجاب کا نام روشن کیا۔
View more
Mon, 30 May 2022 12:09:59
حکومت نے آدھار کی فوٹو کاپی کے اشتراک کے خلاف جاری کی گئی متنازعہ وارننگ واپس لے لی ہے اور اب اس کے استعمال اور اشتراک میں عقل سے کام لینے کے لئے کہا ہے۔
View more
Mon, 30 May 2022 10:46:27
گجرات ٹائٹنز نے اتوار کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی پی ایل 2022 کے فائنل میچ میں راجستھان رائلز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ راجستھان نے گجرات کو 131 رنز کا ہدف دیا تھا جسے گجرات نے آسانی سے حاصل کر لیا۔ وہیں کپتان ہاردک پانڈیا کو بولنگ اور بیٹنگ میں شاندار کارکردگی کے لیے 'مین آف دی میچ' قرار دیا گیا۔
View more
Sun, 29 May 2022 20:36:08
نیپال کی نجی ایئرلائن تارا ایئر کی ایک پرواز اتوار کے روز لاپتہ ہو گئی۔ اس پرواز کا ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ ایئر لائن کے عہدیداران کے حوالے سے آ رہیں خبروں کے مطابق اس چھوٹے مسافر طیارے میں کل 22 مسافر سوار تھے، جن میں سے چار ہندوستانی ہیں۔
View more
Sun, 29 May 2022 20:33:51
امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے نفرت کی وبا کی مذمت کرتے ہوئے حملہ آور ہتھیاروں پر پابندی لگانے کی اپیل کی ہے۔ ہیرس نے یہ بات ٹیکساس کے ریاستی اسکول میں فائرنگ کے چند دن بعد ہفتے کے روز بفیلو میں ہوئی فائرنگ کے متاثرین میں سے ایک کی دیکھ بھال کے دوران یہ بات کہی۔ انہوں نے بفیلو، ٹیکساس، اٹلانٹا، اورلینڈو میں فائرنگ کے واقعات کا حوالہ دیا۔
View more
Sun, 29 May 2022 20:31:30
ریزرو بینک آف انڈیا نے حال ہی میں ایک رپورٹ جاری کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران ملک میں جعلی نوٹوں میں اضافہ ہوا ہے۔ آر بی آئی کی اس سالانہ رپورٹ کے حوالہ سے ٹی ایم سی کے رکن پارلیمنٹ ڈیرک اوبرائن نے وزیر اعظم مودی پر حملہ بولا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy