Sat, 28 May 2022 10:27:13
یوکرین سے جاری جنگ کے درمیان روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ روس کو الگ تھلگ کرنے کی کوشش کر رہے ممالک دراصل صرف اپنی معیشت کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ پوتن نے ساتھ ہی کہا کہ عالمی معیشت کی موجودہ حالت ظاہر کرتی ہے کہ روس بہتر حال میں ہے۔
View more
Sat, 28 May 2022 10:20:07
گیان واپی مسجد سروے سے متعلق ایک اہم حکم وارانسی ضلع کورٹ نے آج صادر کیا۔ سروے کی ویڈیو منظر عام پر لانے کی ہدایت دی گئی ہے اور اس کے لیے 30 مئی کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ یعنی جلد ہی لوگوں کو پتہ چل جائے گا کہ گیان واپی مسجد کے اندر فوارہ ہے یا شیولنگ۔ 30 مئی کو عدالت ویڈیو کے ساتھ ساتھ سروے کے دوران کھینچی گئی تصویریں بھی جاری کرے گی۔
View more
Sat, 28 May 2022 10:16:53
سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور رکن اسمبلی اعظم خان کو جوہر یونیورسٹی کے معاملے میں جمعہ کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت مل گئی۔عدالت نے جوہر یونیورسٹی سے متعلق ایک مقدمے میں انہیں ضمانت دیتے ہوئے الہ آباد ہائی کورٹ کے ذریعہ عائد کی گئی اُس شرط پر روک لگادی جس کی رُو سےجوہر یونیورسٹی کا ایک حصہ منہدم کیا جانا تھا۔ کورٹ نے الہ آباد ہائی کورٹ کی جانب سے عائد کی گئی اس شرط کو بے ڈھنگی قرار دیتے ہوئے
View more
Sat, 28 May 2022 10:06:06
عآپ کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے گجرات بی جے پی صدر کے اس بیان پر طنز کسا ہے جس میں انھوں نے عآپ کو لوگوں کو مفت سہولیات دینے سے متعلق تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ گجرات بی جے پی صدر سی آر پاٹل نے کیجریوال اور عآپ کو بالواسطہ طور پر ہدف تنقید بنایا تھا اور لوگوں سے کہا تھا کہ سیاسی پارٹیوں کے ذریعہ دی جانے والی مفت خدمات کے بہکاوے میں نہ آئیں۔ گجرات بی جے پی سربراہ نے جمعرات
View more
Sat, 28 May 2022 10:02:19
سماجی کارکن شرجیل امام نے جمعہ کو دہلی کی کڑکڑڈوما کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا کر ان کے خلاف درج ملک سے غداری معاملے میں ضمانت کا مطالبہ کیا ہے۔ شرجیل امام کے خلاف یہ معاملہ 2020 میں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف مظاہرہ کے دوران مبینہ طور پر اشتعال انگیز تقریر دینے کے الزام میں درج کیا گیا تھا۔
View more
Sat, 28 May 2022 09:58:15
سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کے معاملات کی سماعت کرنے والی دہلی کی ایک خصوصی عدالت نے ہریانہ کے سابق وزیر اعلیٰ بھارتیہ راشٹریہ لوک دل کے لیڈر اوم پرکاش چوٹالہ کو معلوم ذرائع آمدن سے زیادہ اثاثہ رکھنے کے معاملے میں جمعہ کوچار سال قید اور 50 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی-عدالت نے اس معاملے کی سماعت مکمل کر لی تھی اور آج سزا سنانے کی تاریخ مقرر کی تھی-
View more
Sat, 28 May 2022 09:48:09
حج برائے 2022 کیلئے بنگلور ایمبارکیشن پوائنٹ سے حج پروازوں کی روانگی کا سلسلہ اگلے ماہ 9جون سے شروع ہوجائے گا- پہلی پرواز ایس وی -450-5615 عازمین کو لے کر صبح 5:55 بجے بنگلور ایرپورٹ سے اڑان بھرے گی اوراسی روز شب 9:10 بجے راست مدینہ منورہ پہنچے گی -
View more
Fri, 27 May 2022 21:55:51
ریاستی حکومت اسکولی نصاب پر نظرثانی کے معاملے میں الجھن کھڑی کرکے سماجی ہم آہنگی کو دھکہ پہنچارہی ہے۔یہ بات سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے کہی۔ا
View more
Fri, 27 May 2022 21:45:17
بنٹوال تعلقہ کے پڈی باگیلو نامی گاوں میں سرکاری اسکول دوبارہ کھلنے پر 'گنپتی ہاونا' انجام دی گئی جس پر بلاک ایجوکیشن آفیسر نے اسکول ڈیولپمنٹ کمیٹی صدر سے پوچھ تاچھ کی اور ڈی ڈی پی آئی کو رپورٹ بھیج دی ۔ اس کے جواب میں ایس ڈی سی صدر بال کرشنا کارنتھ نے اپنا استعفیٰ دے دیا جس کے بعد گاوں محکمہ تعلیمات کے افسر سے ناراض ہوگئے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy