Sun, 29 May 2022 11:22:56
آسام کے کچھار ضلع کے 30 افسرا ننے ایک مکتوب وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما کو سنپا ہے، جس میں انہوں نے شکایت کی ہے کہ ایک رکن اسمبلی کا رویہ ان کے تئیں بالکل صحیح نہیں ہے۔ افسران کا الزام ہے کہ رکن اسمبلی فرائض کی انجام دہی کر رہے افسران کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہیں، ان کی بے عزتی کرتے ہیں اور انہیں دھمکاتے ہیں۔
View more
Sun, 29 May 2022 11:15:14
نریندر مودی کے اقتدار کے 8 سال (2022-2014) گویا آٹھ برس نہیں آٹھ صدیاں بیت گئیں۔ جی ہاں، جو کام صدیوں میں ہوتا ہے، نریندر مودی نے وہ کام محض آٹھ سالوں میں سر انجام دے دیا۔ ہم اور آپ بس ہندوستان میں پیدا ہوئے، پلے بڑھے، جوان ہوئے اور اب بڑھاپے کو لگ گئے۔ ان آٹھ برسوں میں وہ ہندوستان ختم ہو گیا۔
View more
Sun, 29 May 2022 11:08:38
برازیل کے شمال مشرقی علاقے میں شدید بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 37 افراد ہلاک اور تقریباً 5000 بے گھر ہو گئے ہیں۔
View more
Sun, 29 May 2022 11:02:58
ہندوستانی ہاکی ٹیم نے ایشیا کپ 2022 کے سپر-4 اسٹیج کا شاندار آغاز کیا ہے۔ اس نے ہفتہ کے روز کھیلے گئے دلچسپ مقابلے میں جاپان کو 1-2 سے شکست دے دی ہے۔
View more
Sun, 29 May 2022 10:57:24
بڑے پیکیج آفر کرنے کی وجہ سے نوجوانوں کی ڈریم جاب کی فہرست میں جگہ بنانے والے ہندوستانی اسٹارٹ اَپس نے ہزاروں نوجوان ملازمین کو ’کوسٹ کٹنگ‘ اور ’ری اسٹرکچرنگ‘ کے نام پر باہر کا راستہ دکھا دیا ہے۔
View more
Sun, 29 May 2022 10:48:18
کانگریس پارٹی نے مرکز کے ذریعہ انڈین ریلوے میں 91629 عہدوں کو ختم کرنے کے فیصلے کو ’ملازمت سے پاک ہندوستان‘ بنانے کی کوشش قرار دیا ہے۔
View more
Sun, 29 May 2022 10:39:01
گجرات ٹائٹنز اور راجستھان رائلز کے درمیان آج نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہونے والا آئی پی ایل خطابی مقابلہ ٹورنامنٹ کو نیا چمپئن دے گا یا راجستھان 14 سال کے طویل وقفے کے بعد دوسری بار فاتح بن کر سامنے آئے گا۔
View more
Sun, 29 May 2022 10:32:02
بی جے پی رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی نے ایک بار پھر مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے پیش نظر انھوں نے مرکزی حکومت کچھ سوالات کھڑے کیے ہیں۔
View more
Sat, 28 May 2022 22:15:30
جنتا دل ایس کے قائد سابق وزیر اعلیٰ کمارا سوامی نے کہا کہ " دیش کو خاندانی پارٹیوں سے خطرہ نہیں ہے بلکہ بی جے پی جیسی فرقہ پرست پارٹی ہی سب سے بڑا خطرہ ہے ۔ لوگوں کو جذباتی اشتعال دلا کر لڑائی جھگڑے کو ہوا دینے اور اقتدار پانے والے ہی جمہوریت اور آئین کے حقیقی دشمن ہیں ۔"
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy