Thu, 26 May 2022 14:25:37
گزشتہ مانسون میں بھاری برسات کے دوران مختلف مقامات پر زمین کھسکنے کے جو واقعات کی وجہ سے عوام کو جو دشواریاں پیش آئی تھیں ، کچھ ایسی صورت حال امسال کے مانسون میں بھی پیش آنے کے امکانات جتائے جا رہے ہیں۔
View more
Thu, 26 May 2022 13:26:25
کمٹہ کی اگناشینی ندی پر 19.18 کروڑ روپے کی لاگت سے ایک پُل تعمیر کیا گیا ہے جو بوگری بیل ، اُپن کٹّے اور آئیگلے کوروے دیہاتوں کو شہر سے جوڑنے کا کام کرتا ہے ۔ مگر پُل کو جوڑنے والی سڑک اور ریامپ تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے عوام کی مشکلات ابھی تک کم نہیں ہوئیں اور برسات کے موسم میں انہیں بڑی مصیبت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
View more
Thu, 26 May 2022 10:34:55
مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر میں بدھ کے روز سری نگر-لداخ ہائی وے کے زوجیلا پاس پر ایک گاڑی سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں گر گئی، اس حادثہ میں 7 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ جموں و کشمیر کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر عامر علی نے اس کی اطلاع دی۔
View more
Thu, 26 May 2022 10:31:17
عبادت گاہ ایکٹ1991(عبادت کے مقامات خصوصی پروویژن ایکٹ1991)کو سپریم کورٹ میں ایک رٹ پٹیشن کے ذریعے چیلنج کیا گیا ہے- بدھ کو دائر کی گئی اس درخواست میں کہا گیا کہ یہ ایکٹ سکیولرزم کے اصولوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتا ہے، جب کہ ملک میں قانون کی حکمرانی ہے-سوامی جتیندرند سرسوتی نے اس درخواست میں ایکٹ کی دفعہ4,3,2کی آئینی جواز کو چیلنج کیا ہے-
View more
Thu, 26 May 2022 10:27:05
رائل چیلنجرز بنگلور ونے آئی پی ایل 2022 کے ایلیمینیٹر میچ میں لکھنؤ سپر جائنٹس کو 14 رنز سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ بنگلور نے دوسرے کوالیفائر میں جگہ بنالی ہے۔ اب ان کا مقابلہ راجستھان رائلز سے ہوگا۔
View more
Wed, 25 May 2022 20:22:29
کرناٹک کے سماجی بہبود کے وزیر کوٹا سرینواس پجاری نے بدھ کے روز کہا کہ متنازعہ یونیفارم (یکساں) سول کوڈ ایک نہ ایک دن ملک میں نافذ ہوگا۔ انہوں نے کہا، ’’بی جے پی یکساں سول کوڈ لانے کے لیے پرعزم ہے اور اسے نافذ کرنے جا رہی ہے۔ یہ بی جے پی ہی ہی ہے جس نے جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کو منسوخ کیا کر دیا ہے۔‘‘
View more
Wed, 25 May 2022 20:16:33
اتر پردیش کے وارانسی میں گیان واپی معاملے کو لے کر ایک نئی عرضی پر اہم سماعت بدھ کے روز ہوئی۔ سول کورٹ سینئر ڈویژن کے جج روی دیواکر نے معاملے کی سماعت کرتے ہوئے اسے فاسٹ ٹریک کورٹ میں منتقل کر دیا ہے۔ اب اس معاملے کی آئندہ سماعت 30 مئی کو فاسٹ ٹریک کورٹ میں ہوگی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق فاسٹ ٹریک کورٹ کے جج مہندر پانڈے اس معاملے کی سماعت کریں گے۔
View more
Wed, 25 May 2022 20:00:54
کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر کپل سبل پارٹی سے مستعفی ہو گئے ہیں اور اب راجیہ سبھا کے لئے انتخابی میدان میں اتر گئے ہیں۔
View more
Wed, 25 May 2022 19:58:44
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے کریری علاقے میں بدھ کو سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان تصادم میں تین پاکستانی جنگجو اور ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy