Tue, 31 May 2022 13:28:31
پیر کی شام دہلی میں ہوئی طوفانی بارش کے نتیجے میں دو لوگوں کی موت واقع ہوگئی جبکہ تیز آندھی اور بارش کی وجہ سے جگہ جگہ درختوں کے ٹوٹ کر گرنے کے واقعات پیش آئے کئی جگہوں پر ٹریفک جام کا مسئلہ پیدا ہو گیا۔ حالانکہ اس بارش نے شدید گرمی سے لوگوں کو راحت پہنچائی ہے، لیکن دہلی-این سی آر میں کچھ عمارتوں کو نقصان پہنچنے کی خبریں بھی سامنے آئی ہیں۔ اس طوفانی بارش میں تاریخی جامع مسجد کے گنبد کا اوپر
View more
Tue, 31 May 2022 13:26:06
جے این یو کے سابق طالب علم عمر خالد معاملے میں آج دہلی ہائی کورٹ میں اہم سماعت ہوئی۔ اس دوران عمر خالد کے ذریعہ مہاراشٹر کے امراوتی میں کی گئی تقریر کو عدالت نے زبان کے لحاظ سخت قرار دیا۔ حالانکہ عدالت نے ساتھ ہی کہا کہ غلط زبان استعمال کرنے یا سخت لہجہ اختیار کرنے کو دہشت گردانہ عمل نہیں ٹھہرایا جا سکتا ہے۔
View more
Tue, 31 May 2022 13:24:22
دہلی کے وزیر صحت ستیندر کمار جین کو ای ڈی (انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ) نے گرفتار کر لیا ہے۔ یہ کارروائی کولکاتا کی ایک کمپنی سے جڑے حوالہ لین دین کے معاملے میں کی گئی ہے۔ اس سے پہلے اپریل مہینے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منی لانڈرنگ معاملے میں جین کے کنبہ اور کمپنیوں کی 4.81 کروڑ روپے کی ملکیت قرق کی تھی۔ اس کے بعد دہلی بی جے پی کے لیڈروں اور کارکنان نے عآپ (عام آدمی پارٹی) حکومت میں وزیر ستیندر جی
View more
Tue, 31 May 2022 13:21:50
جنتا دل (یونائیٹڈ) نے حوالہ معاملے میں دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کی گرفتاری پر کہا کہ یہ کیجریوال حکومت کی طرف سے دہلی کی پیشانی پر بدنما داغ لگانے کے مترادف ہے۔
View more
Tue, 31 May 2022 13:16:21
بی جے پی نے 10 جون کو ہونے جا رہے راجیہ سبھا انتخابات کے لئے 22 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے، جن میں ایک بھی مسلم امیدوار نہیں ہے۔ بی جے پی نے اس سے قبل تین مسلمانوں مختار عباس نقوی، ایم جے اکبر اور سید ظفر اسلام کو راجیہ سبھا میں بھیجا تھا لیکن ان تینوں کی مدت کار ختم ہو رہی ہے۔ چونکہ بی جے پی نے ان میں سے کسی کو بھی راجیہ سبھا کے لئے دوبارہ نامزد نہیں کیا ہے لہٰذا بی جے پی کی طرف سے اب
View more
Tue, 31 May 2022 13:12:25
جنوبی کشمیر کے راجپورہ اونتی پورہ گاوں میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین دوران شب چھڑنے والے تصادم میں دو مقامی ملی ٹینٹ مارے گئے۔ کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے اس انکاونٹر کے متعلق بتایا کہ پولیس کو خبر ملی تھی کہ اونتی پورہ کے راجپورہ علاقے میں دو مقامی ملی ٹینٹ چھپے ہوئے ہیں۔
View more
Tue, 31 May 2022 12:52:05
کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے پیر کے روز کہا کہ حکمراں بی جے پی کانگریس کے نظریے سے ڈر رہی ہے۔ یہاں سکریٹریٹ میں راجیہ سبھا انتخابات کے لئے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) جیسی مرکزی ایجنسیوں کے بارے میں پوچھنے کی ضرورت نہیں ہے کہ حال ہی میں ان کے بیٹے پر
View more
Tue, 31 May 2022 12:49:52
برازیل کی شمال مشرقی ریاست پرنامبوکو میں شدید بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 91 ہو گئی ہے جب کہ درجنوں لاپتہ ہیں۔ برازیل کے نیوز پورٹل جی ون نے مقامی حکام کے حوالے سے بتایا کہ 26 افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں جب کہ تقریباً 5000 لوگ اپنے گھروں سے محروم ہو چکے ہیں۔
View more
Tue, 31 May 2022 11:45:22
کانگوڈ میں منعقدہ سالانہ مچھلی شکار میلہ کے دوران مناسب مقدار میں مچھلیاں ہاتھ نہ آنے پر ناراض ہجوم نے جو ہنگامہ آرائی کی تھی اس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے 11 افراد کو گرفتار کرلیا ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy