Wed, 01 Jun 2022 21:52:59
بہار میں ذات پر مبنی مردم شماری کو لے کر بدھ کے روز کل جماعتی میٹنگ بلائی گئی ہے۔ اس میٹنگ میں وکاس شیل انسان پارٹی (وی آئی پی) کے کسی لیڈر کو مدعو نہیں کیا گیا ہے۔ اس معاملے میں وی آئی پی چیف اور ریاست کے سابق وزیر مکیش سہنی نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے اعتراض درج کیا ہے۔
View more
Wed, 01 Jun 2022 21:44:38
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے کانگریس صدر سونیا گاندھی اور سابق صدر و رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کو 8 جون کو اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے سمن بھیجا ہے۔
View more
Wed, 01 Jun 2022 21:38:14
ایس ایف آئی نے بی جے پی کی طلبا تنظیم اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) پر رامجس کالج کے تین طلباء اکھل، سچن اور امن پر کالج کے احاطے میں حملہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے، جبکہ اے بی وی پی نے اسے مکمل طور پر بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیا ہے۔ ایس ایف آئی نے دعویٰ کیا کہ 'ذات پر مبنی سیاست کیوں غلط ہے' کے مسئلہ پر رامجس کالج کیمپس میں منگل کی شام کو اے بی وی پی سے وابستہ طلبہ کے ساتھ بحث و مباح
View more
Wed, 01 Jun 2022 21:34:10
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے وادی میں کشمیری پنڈتوں کو مسلسل نشانہ بنائے جانے پر مودی حکومت پر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ’’گزشتہ 5 مہینوں میں کشمیر میں 15 سیکورٹی اہلکار شہید اور 18 عام شہری قتل کر دیئے گئے۔ کل بھی ایک ٹیچر کو مارا گیا۔ کشمیری پنڈت 18 دن سے دھرنے پر ہیں لیکن بی جے پی 8 سال کا جشن منانے میں مصروف ہے۔ وزیر اعظم صاحب، یہ کوئی فلم نہیں، آج کشمیر کی سچائی ہے!‘‘
View more
Wed, 01 Jun 2022 21:30:51
پنجابی گلوکار سدھو موسی والا کے قتل کے بعد بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ لارنس بشنوئی کے گرگے گولڈی برار نے سدھو موسی والا کے قتل کی ذمہ داری قبول کی۔ ایسے حالات میں پولیس سلمان خان کی سیکورٹی کے حوالہ سے چوکس ہو گئی ہے۔ خیال رہے کہ بشنوئی نے کئی سال پہلے سلمان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔
View more
Wed, 01 Jun 2022 20:59:04
روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کے ہر دن 60 سے 100 فوجی مارے جا رہے ہیں، ساتھ ہی تقریباً 500 فوجی روزانہ زخمی ہو رہے ہیں۔ اس کی جانکاری یوکرینی صدر ولودمیر زیلینسکی نے ایک انٹرویو کے دوران دی۔ ’یوکرین فارم‘ نیوز ایجنسی نے بتایا کہ زیلینسکی نے امریکہ پر مبنی نیوز میکس ٹی وی کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران یہ تبصرہ کیا۔
View more
Wed, 01 Jun 2022 18:50:34
جالی پٹن پنچایت کے دو اہلکاروں کو پولیس نے جعلسازی کے معاملہ میں حراست میں لیا ہے جن کی شناخت اسماعیل گُبّی اور انور کے طور پر کی گئی ہے ۔
View more
Wed, 01 Jun 2022 13:35:12
سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیاکے قومی نائب صدر اڈوکیٹ شرف الدین احمد نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ کسان لیڈر راکیش ٹکیٹ پر حملے کے پیچھے کی سازش کو بے نقاب کیا جائے۔
View more
Wed, 01 Jun 2022 13:32:00
کمبوڈیا میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی نمائندہ لی ایلانا نے بدھ کو کہا کہ تمباکو سے متعلق بیماریوں سے کمبوڈیا میں ہر سال 15000 سے زیادہ افراد ہلاک ہوتے ہیں اور یہاں کے ماحولیات پر تمباکو صنعت کے مضر اثرات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy