Wed, 01 Jun 2022 11:09:52
عرب پارلیمنٹ نے قابض اسرائیلی انتظامیہ کی جانب سے دہشت گردوں اور اسرائیلی پارلیمان ’کنیسٹ‘کے ممبران کو مسجد اقصیٰ میں داخلے کے اجازت دینے کی شدید مذمت کی۔
View more
Wed, 01 Jun 2022 11:07:00
بی جے پی نے ۱۰؍جون کو ہونے والے راجیہ سبھا انتخابات کے لئے ۲۲؍ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے، جن میں ایک بھی مسلم امیدوار نہیں ہے۔ بی جے پی نے اس سے قبل ۳؍ مسلم امیدواروںمختار عباس نقوی، ایم جے اکبر اور سید ظفر اسلام کو راجیہ سبھا میں بھیجا تھا لیکن ان تینوں کی مدت کار ختم ہو رہی ہے۔ چونکہ بی جے پی نے ان میں سے کسی کو بھی راجیہ سبھا کے لئے دوبارہ نامزد نہیں کیا ہے لہٰذا بی جے پی کی طرف س
View more
Wed, 01 Jun 2022 10:59:37
ریاستی الیکشن کمیشن کی ہدایت پر ملک کی امیر ترین بلدیہ برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن( بی ایم سی) کے ساتھ ساتھ ریاست کی ۱۴؍ میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں خواتین وارڈ کو مختص کرنے کیلئے قرعہ اندازی منگل کو عمل میں آئی ۔
View more
Wed, 01 Jun 2022 10:53:36
انڈین ریلوے کو 2 روپے کے بدلے 2.43 کروڑ روپے دینے پڑے ہیں۔ اس بات کو یقینی بنایا راجستھان کے کوٹہ باشندہ سجیت سوامی نے، جو انجینئر ہیں اور ایک ریل ٹکٹ پر زیادہ کینسلیشن چارج وصول کیے جانے کا شکار ہوئے تھے۔ اس کے لیے سجیت سوامی نے تین سال تک لڑائی لڑی اور بالآخر ریلوے نے ان کے ساتھ ساتھ تقریباً 3 لاکھ لوگوں کو پیسے لوٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔
View more
Tue, 31 May 2022 20:03:37
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین دہلی کے صدر کلیم الحفیظ کی ہدایت پر آج پارٹی کے ایک موقر وفد نے دہلی کی شاہی جامع مسجد کا دورہ کیا اور طوفان کے سبب شہید ہوئے گنبد کا جائزہ لیا۔
View more
Tue, 31 May 2022 19:56:01
کرناٹک کے رائچور شہر میں آلودہ پانی پینے سے ایک شخص کی موت ہو گئی ہے، جب کہ 23 بچوں سمیت 62 افراد بیمار پڑ گئے ہیں، جنھیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ مقامی لوگوں نے ریاستی حکومت کے خلاف ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے میونسپل کارپوریشن پر آلودہ پانی کی فراہمی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
View more
Tue, 31 May 2022 18:36:55
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے منگل کے روز کہا کہ ستیندر جین کے خلاف معاملہ پوری طرح فرضی ہے اور انہیں سیاسی وجوہات کی بنا پر نشانہ بنایا گیا ہے۔ کیجریوال نے کہا کہ ’’میں نے ذاتی طور پر اس معاملہ کا مطالعہ کیا ہے اور یہ پوری طرح فرضی ہے۔ ہماری حکومت بہت ایمارندار ہے۔ انہیں سیاسی وجوہات کی بنا پر نشانہ بنایا گیا ہے۔‘‘
View more
Tue, 31 May 2022 18:34:24
پاٹیدار لیڈر ہاردک پٹیل جلد ہی بی جے پی کا ہاتھ تھامنے والے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق راجدھانی گاندھی نگر واقع بی جے پی دفتر میں ہاردک پٹیل پارٹی کی رکنیت اختیار کریں گے۔
View more
Tue, 31 May 2022 18:30:15
مدھیہ پردیش کے کٹنی ضلع کے بی جے پی رکن اسمبلی اور سابق وزیر سنجے پاٹھک پر ایک صحافی کا اغوا کر اس کے ساتھ مار پیٹ کرنے کا الزام لگا ہے۔ الزام ہے کہ غیر قانونی کانکنی کے لگے الزامات پر خبر دکھانے سے ناراض رکن اسمبلی نے صحافی کے کنبہ کے ساتھ عصمت دری کی دھمکی بھی دی ہے۔ پولیس اس معاملے کی جانچ کرنے میں مصروف ہے، لیکن رویہ ٹال مٹول والا اختیار کیا جا رہا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy