Tue, 31 May 2022 11:14:32
گیان واپی مسجد تنازعہ پر پیر کے روز ضلع جج کی عدالت میں ایک بار پھر سماعت ہوئی اور ہندو-مسلم فریقین کی دلیلیں سنی گئیں۔ سماعت کے دوران انجمن انتظامیہ مساجد کمیٹی کی طرف سے لگاتار پلیسز آف ورشپ ایکٹ کے تحت ہندو فریق کی عرضی کو سرے سے مسترد کیے جانے کا مطالبہ کیا گیا۔
View more
Tue, 31 May 2022 11:07:22
کرناٹک کی راجدھانی بنگلور میں کسان لیڈر راکیش ٹکیت کی سکیورٹی میں بڑی کوتاہی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔پہلے شہر کے گاندھی بھون میں پیر کے روز ایک اخباری کانفرنس کے دوران کسان رہنما راکیش سنگھ ٹکیت پر پہلے تومائیک سے حملہ کیاگیااورپھر چند شرپسندوں نے گھس کر ان کے منہ پر سیاہی پوت دی۔ ٹکیت جو بھارتیہ کسان یونین کے ترجمان ہیں اور مرکزی حکومت کی طرف سے گزشتہ سال لائے گئے تین زرعی قوانین کے خلاف احتجاجی ت
View more
Tue, 31 May 2022 10:57:31
کرناٹک کی سیاست میں ایک ماسٹر اسٹروک کھیلتے ہوئے کانگریس کے 10جون کو ہونے والے راجیہ سبھا کے انتخابات کیلئے 2 امیدواروں کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان میں سے پہلے امیدوار سینئر کانگریس رہنما جئے رام رمیش ہیں تو دوسرے امیدوار کے طور پرنوجوان مسلم کانگریس رہنما منصور علی خان کو میدان میں اتارنے کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی کے اعلان کے بعد جئے رام رمیش اور منصور علی خان نے ودھان سودھا میں راجیہ سب
View more
Mon, 30 May 2022 21:03:17
یو پی ایس سی (یونین پبلک سروس کمیشن) کے ذریعہ جاری سول سروسز 2021 کے نتائج میں صرف 25 مسلم امیدواروں نے کامیابی درج کی ہے۔ افسوسناک یہ ہے کہ کوئی بھی مسلم امیدوار سر فہرست 100 کامیاب امیدواروں میں شامل نہیں ہے۔
View more
Mon, 30 May 2022 20:52:59
کرناٹک وقف بورڈنے ریاست کرناٹک کیمختلف مقامات پر طالبات کے لئے 10نئیپی یو سی کالجس قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بورڈ کے صدر نشین جناب شفیع سعدی کے صحافتی بیان کے بموجب یہ کالجس ریاست کے اضلاع گلبرگہ، یادگیر اور رائچورکے علاوہ دیگر مقامات پر قائم کئے جائیں گے۔
View more
Mon, 30 May 2022 20:47:30
گستاخ رسول نپور شرما (بی جے پی ترجمان)کے خلاف یہاں شاہین باغ تھانہ میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین دہلی پردیش کی لیگل یونٹ کی موجودگی میں صدر دہلی کلیم الحفیظ کی جانب سے ایف آئی آر درج کرائی گئی۔
View more
Mon, 30 May 2022 20:42:52
پنجابی گلوکار سدھو موسیٰ والا کے قتل معاملے میں ان کے والد بلکور سنگھ نے جو ایف آئی آر درج کرائی ہے اس میں کہا ہے کہ ان کے بیٹے کو گینگسٹر لارنس بشنوئی سے لگاتار دھمکیاں مل رہی تھیں۔
View more
Mon, 30 May 2022 20:33:18
پنجاب کے مشہور گلوکار اور کانگریس لیڈر سدھو موسیٰ والا کو اتوار کی شام 30 گولیوں سے پوری طرح بھون دیا۔ پنجاب کے ڈی جی پی وی کے بھاورا نے اشارہ دیا ہے کہ اس قتل کے پیچھے لارنس بشنوئی کا ہاتھ ہے۔ بشنوئی کے قریبی گینگسٹر لکی عرف گولڈی برار اس وقت کینیڈا میں موجود ہیں اور اس نے فیس بک پوسٹ کے ذریعے قتل کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
View more
Mon, 30 May 2022 20:30:03
وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو ان بچوں کے لیے پی ایم کیئرزفنڈ اسکیم کے تحت امداد جاری کی جو کورونا کے دور میں اس انفیکشن کی وجہ سے اپنے والدین یا سرپرستوں کو کھونے کی وجہ سے بے سہارا ہو گئے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy