Thu, 02 Jun 2022 20:51:04
بہار سے راجیہ سبھا کی پانچ نشستوں کے لئے نامزدگیاں داخل کرنے والے تمام پانچ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست پائے جانے کے بعد تمام کا بلا مقابلہ منتخب ہونا یقینی قرار دیا جا رہا ہے۔ راجیہ سبھا انتخابات کے لئے داخل کئے گئے تمام پانچ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ بہار اسمبلی میں پولنگ افسر کی جانب سے کی گئی۔ تمام نامزدگیاں درست پائی گئیں۔
View more
Thu, 02 Jun 2022 20:47:22
وزیر اعظم نریندر مودی نے 8 نومبر 2016 کو جب پرانے 500 روپے اور 1000 روپے کے نوٹوں کو واپس لیتے ہوئے نوٹ بندی کا اعلان کیا تھا تو اس کا بڑا مقصد یہ تھا کہ ملک سے جعلی نوٹوں کا صفایہ ہو جائے گا۔
View more
Thu, 02 Jun 2022 20:42:29
بہار میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی صدارت میں بدھ کے روز طلب کئے گئے اجلاس کے دوران ریاست میں ذات پر مبنی مردم شماری کرانے پر اتفاق کیا گیا۔ دریں اثنا، جمعرات کو اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈر تیجسوی یادو نے کہا کہ یہ عوام کے دباؤ اور نظریاتی جماعتوں کی طویل جدوجہد کا نتیجہ ہے۔
View more
Thu, 02 Jun 2022 20:33:14
تعلیمی نصاب میں ترمیم کے خلاف اٹھنے آوازوں پر ایک طرف ریاستی حکومت کان دھرنے کے لئے تیار نہیں ہے مگر دوسری طرف یہ تنازعہ دن بدن گہرا اور مخالف کا سلسلہ تیز ہوتا جا رہا ہے ۔ اسی کے ساتھ نصابی کتب میں شامل اپنے تخلیقات کی اجازت واپس لینے والے مصنفین اور شاعروں کی فہرست بھی لمبی ہوتی جا رہی ہے ۔ تازہ ترین اقدام میں انٹرنیشنل بسوا میوزیم ایکسپرٹ کمیٹی کی رکنیت سے 7 مصنفین نے استعفیٰ بھی دے دیا ہے۔
View more
Thu, 02 Jun 2022 15:37:47
;انفورسمنٹ ڈائرکٹریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ پاپولر فرنٹ کے بینک کھاتوں کو عارضی طور پر منجمد کئے جانے پر ہی ایف آئی نے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ای ڈی کی حالیہ کاروائی گذشتہ کچھ سالوں سے پی ایف ائی کے خلاف جاری ظالمانہ اقدامات کا حصہ ہے۔ ایک بار پھر یہ واضح ہو گیا ہے کہ ایجنسی حکمراں جماعت پر تنقید کرنے والی عوامی تحریکات، غیرسرکاری تنظیموں، حقوق انسانی کی تنظیموں، اپوزیشن پارٹیوں، میڈیا اور ملک کی ایسی
View more
Thu, 02 Jun 2022 12:42:05
چین کا معاشی اور عالمی کاروباری مرکز سنگھائی میں بدھ کے روز دو مہینے کے سخت لاک ڈاؤن کے بعد کووڈ پابندیوں میں نرمی دی گئی۔ پورے شہر میں پروڈکشن اور رہن سہن سے متعلق معمولات کو پوری طرح سے بحال کر دیا گیا ہے۔ بسوں، ریل اور پھیری سروس پھر سے شروع ہو گئی ہے۔
View more
Thu, 02 Jun 2022 12:38:00
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ دنیا کے 30 ممالک میں منکی پوکس کے 550 سے زیادہ معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
View more
Thu, 02 Jun 2022 12:29:49
بھارتیہ جنتا پارٹی نے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) حکومت کے وزیر صحت ستیندر جین کو عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور وزیر اعلی اروند کیجریوال کی طرف سے دہلی میں دی گئی کلین چٹ پر جوابی حملہ کیا اور کہا کہ تمام شیل (فرضی) کمپنیوں کے مالک جین نے خود 16.39 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ آمدنی قبول کی ہے، پھر مسٹر کیجریوال انہیں کس بنیاد پر پناہ دے رہے ہیں۔
View more
Thu, 02 Jun 2022 12:22:12
دہلی کے وکیل ونیت جندل نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس این۔ وی رمنا اور دیگر ججوں کو بدھ کے روز ایک 'لیٹر پٹیشن' بھیجی جس میں سپریم کورٹ سے کشمیر میں ہندو اقلیتوں کی "ٹارگٹ کلنگ" کا نوٹس لینے کی اپیل کی گئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy