Sat, 04 Jun 2022 11:19:34
کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے کانگریس میں نمبر ٹو پوزیشن پر کام کرنے کی پیشکش ٹھکرا دی ہے- خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق کانگریس صدر سونیا گاندھی نے آزاد کو فون کرکے یہ پیشکش کی تھی-
View more
Sat, 04 Jun 2022 11:15:25
رواں سال سفر حج بیت اللہ کیلئے روانہ ہونے کیلئے حج کمیٹی اور پرائیویٹ حج ٹو رآپریٹروں کے ذریعہ جانے والے عازمین نے اپنی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے اور رشتہ داروں سے ملاقاتوں، دعوتوں اور دعائیہ محفلوں کا سلسلہ بھی چل پڑا ہے-ایسے میں مرکزی حج کمیٹی کی طرف سے یہ رہنما خطوط جاری کئے گئے ہیں کہ سفر حج کیلئے حج کمیٹی کے ذریعے جانے والے ہر عازم حج کا روانگی کیلئے کی جانے والی بکنگ سے قبل کووڈ جانچ کیلئے آر
View more
Sat, 04 Jun 2022 11:09:16
مرکزی حکومت نے مالی سال 22-2021 کے لیے ایمپلائی پروویڈنٹ فنڈ (ای پی ایف) میں جمع رقم پر 8.1 فیصد شرح سود کو منظوری دے دی ہے۔ ای پی ایف او دفتر نے اس سلسلے میں حکم جاری کر دیا ہے۔ دراصل حکومت نے 12 مارچ کو پروویڈنٹ فنڈ یعنی پی ایف پر ملنے والی شرح سود میں تخفیف کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ مالی سال 22-2021 کے لیے شرح سود کو 8.5 فیصد سے گھٹا کر 8.1 فیصد کر دیا گیا تھا۔ یہ 78-1977 کے بعد ای پی ایف کی سب س
View more
Sat, 04 Jun 2022 11:05:48
چھتیس گڑھ میں راجیہ سبھا کی دو سیٹوں کے لیے ہوئے انتخاب میں کانگریس امیدوار کے طور پر راجیو شکلا اور رنجیت رنجن کو بلامقابلہ منتخب کیے جانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اسمبلی سکریٹریٹ کی طرف سے دی گئی جانکاری میں بتایا گیا ہے کہ ریاست میں راجیہ سبھا کے لیے ہوئے انتخاب میں کانگریس کی طرف سے دو امیدواروں راجیو شکلا اور رنجیت رنجن نے نامزدگی کا پرچہ بھرا تھا۔ دونوں کو ہی جمعہ کو بلامقابلہ منتخب کیا گیا۔
View more
Sat, 04 Jun 2022 11:01:22
بہار کے سابق وزیر اعلیٰ جیتن رام مانجھی نے جمعہ کے روز کہا کہ کشمیر میں ٹارگیٹ کلنگ کے واقعات صرف ’دی کشمیر فائلس‘ فلم کی وجہ سے پیش آ رہے ہیں۔
View more
Sat, 04 Jun 2022 10:56:21
کولکاتا میں ایک اسٹیج پرفارمنس کے بعد گلوکار کے کے کی موت کے مدنظر شہر کی پولیس نے بند جلسہ گاہوں (آڈیٹوریم) میں کالج فیسٹ (تقریب) کے لیے اضافی شرطیں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کولکاتا پولیس کے ایک سینئر افسر کے مطابق پہلی اور ابتدائی شرط جلسہ گاہ میں ایک اہل ڈاکٹر کے ساتھ کم از کم ایک ایمبولنس کا انتظام ہونا چاہیے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی حالت میں کسی شخص کو نزدیکی اسپتال میں لے جایا جا سکے۔
View more
Sat, 04 Jun 2022 10:53:07
مرکزی حکومت نے کووڈ انفیکشن کے بڑھتے ہوئے کیسز کو مد نظر رکھتے ہوئے تمل ناڈو، کیرالہ، تلنگانہ، کرناٹک اور مہاراشٹرکے لوگوں کو محتاط رہنے اور کووڈ کے رہنما خطوط پر سختی سے عمل کرنے کے لیے ہدایات جاری کی ہیں۔
View more
Sat, 04 Jun 2022 10:50:05
حیدرآباد کے جوبلی ہلز تھانہ علاقہ میں 28 مئی کو ایک نابالغ کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کرنے کے الزام میں 5 نابالغوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس معاملے میں والد کی جانب سے شکایت درج کرائی گئی تھی۔
View more
Sat, 04 Jun 2022 10:45:33
)پیغمبر محمدؐ کے خلاف بی جے پی ترجمان نپور شرما کے ذریعہ کئے گئے قابل اعتراض تبصرے کے خلاف اترپردیش کے ضلع کانپور کے بیگم گنج علاقے میں کیا گیا بنداور پرامن مظاہرے کا اعلان جمعہ کے بعدفسطائیوں کے تشدد کے بعد دوگروپوں میں کشیدگی کی شکل اختیار کرگیا-اس پرتشددجھڑپ میں 6افرادکے زخمی ہونے کی اطلاع ہے -وہیں 18 مظاہرین کو پولیس نے گرفتارکرلیا ہے اور موقع پر کثیرمقدار میں پولیس نفری تعینات کردی گئی ہے -
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy