Fri, 03 Jun 2022 21:54:04
الہ آباد ہائی کورٹ نے آریہ سماج مندر کی جانب سے جاری اسناد کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ جسٹس اشونی کمار مشرا اور جسٹس رجنیش کمار کی بنچ نے الہ آباد کے سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس ایس پی) اجے کمار پانڈے کو حکم دیا ہے کہ الہ آباد کے کڈن گنج واقع آریہ سماج مندر کے مبینہ سربراہ سنتوش کمار شاستری کی جانب سے جاری کردہ شادی کی سند اور آریہ سماج مندر کے طریقہ کار کی تحقیقات کی جائیں۔
View more
Fri, 03 Jun 2022 21:51:32
امریکہ نے بین الاقوامی مذہبی آزادی سے متعلق سالانہ رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان میں مذہبی مقامات اور اقلیتوں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے 2021 کی بین الاقوامی مذہبی آزادی سے متعلق رپورٹ امریکی کانگریس میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ دنیا کے ہر کونے میں مذہبی آزادی کی حمایت کرتا ہے۔
View more
Fri, 03 Jun 2022 21:49:20
جموں وکشمیر کے کولگام میں ایک غیر مقامی بینک منیجر کے قتل کے کچھ گھنٹوں بعد ہی ملی ٹینٹوں نے ایک اور واردات انجام دیتے ہوئے وسطی ضلع بڈگام کے ماگرے پورہ چاڈورہ علاقے میں ایک مزدور کو ہلاک کر دیا، جبکہ دوسرے مزدور کو زخمی کر دیا۔
View more
Fri, 03 Jun 2022 21:46:44
نفرت انگیز اور متنازعہ بیان دینے کے لئے مشہور بی جے پی کے شعلہ بیان رکن پارلیمنٹ تیجسوی سوریہ کو اس وقت دھچکا لگا جب آسٹریلیا میں ان کی تقریبات کو منسوخ کر دیا گیا۔ منتظمین نے مختلف دانشوروں، اقلیتی گروپوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی طرف سے ہندوستان میں ان کی نفرت کی سیاست کے خلاف درج کرائے گئے احتجاج کے بعد تقریبات کو منسوخ کیا۔
View more
Fri, 03 Jun 2022 21:44:04
اقوامِ متحدہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ترک وزیرِ خارجہ میلود چاؤش اولو کی جانب سے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو ایک مراسلہ موصول ہوا تھا جس میں جمہوریہ ترکی کا نام تمام دستاویزی کارروائی میں ’ترکیہ‘ کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ مراسلہ موصول ہونے کے بعد اقوام متحدہ میں جمہوری ترکی کا نام ’ترکیہ‘ کے طور پر رجسٹرڈ کرلیا گیا ہے۔
View more
Fri, 03 Jun 2022 21:41:32
دنیا کی سپر پاور اندھادھند فائرنگ میں ہو رہی ہلاکتوں سے بری طرح پریشان ہے۔ گزشتہ روز اندھادھند فائرنگ کے ایک واقعہ میں 4 افراد کی جان چلی گئی تھی، وہیں آج پھر اسی طرح کے دو واقعات رونما ہوا۔
View more
Fri, 03 Jun 2022 21:39:01
تلنگانہ راشٹر سمیتی (ٹی آر ایس) کے کارگزار صدر کے ٹی راماراؤ نے جمعہ کو کہا کہ بی جے پی کے پاس جمہوریت کے لیے جدوجہد کی کوئی تاریخ نہیں ہے اور اس کی طاقت صرف جھوٹ اور جملے کا ڈبل انجن ہے۔
View more
Fri, 03 Jun 2022 21:36:27
اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی نے چمپاوت ضمنی انتخاب میں ریکارڈ ووٹوں سے کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے کانگریس کی نرملا گہتوڑی کو 55025 ووٹوں سے شکست دی۔
View more
Fri, 03 Jun 2022 21:31:34
بہار میں بھگوا پارٹی کی تمام رخنہ اندازیوں کے باوجود ذات پر مبنی مردم شماری کو لے کر راستہ صاف ہونے کے بعد اب بی جے پی نے آبادی کنٹرول پر قانون کا مطالبہ کر دیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy