Sat, 02 Jul 2022 23:19:04
بہار کے بیشتر علاقوں میں بارش کے دوران گزشتہ روز جمعہ کو آسمانی بجلی گرنے سے پانچ افراد کی موت ہو گئی۔ تین لوگوں کا تعلق نالندہ ضلع سے ہے، جب کہ بنکا اور مدھوبنی میں ایک ایک کی موت ہوئی ہے۔ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ حکومت نے مرنے والوں کے لواحقین کے لیے فی کس چار لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔
View more
Sat, 02 Jul 2022 23:15:05
دہلی پولیس نے 2018 کے ایک متنازعہ ٹوئٹ کے سلسلے میں آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کے خلاف الزامات میں اضافہ کر دیا ہے۔ نئے الزامات تعزیرات ہند کی دفعہ 120 بی (مجرمانہ سازش) اور 201 (ثبوت غائب کرنا)، اور غیر ملکی تعاون (ریگولیشن) ایکٹ کی دفعہ 35 کے تحت لگائے گئے ہیں۔
View more
Sat, 02 Jul 2022 23:10:12
مہاراشٹر میں ادھو حکومت کا خاتمہ ہو چکا ہے اور بی جے پی قیادت میں نئی حکومت تشکیل دے دی گئی ہے۔ ایکناتھ شندے نے بطور وزیر اعلیٰ اور دیویندر فڈنویس نے بطور نائب وزیر اعلیٰ عہدہ و رازداری کا حلف بھی لے لیا ہے۔ اس کے باوجود ریاست میں سیاسی ہلچل کم ہونے کانام نہیں لے رہی ہے۔
View more
Sat, 02 Jul 2022 23:06:10
کانگریس نے کہا ہے کہ اُدے پور کے بے رحمانہ قتل کیس میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دو لیڈروں کے روابط کا انکشاف ہوا ہے، اس لیے پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو وضاحت کرنی چاہیے۔
View more
Sat, 02 Jul 2022 23:01:11
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس این وی رمنا نے کہا ہے کہ فی الحال جدید ٹیکنالوجی کی دنیا میں جدید اختراعات ہو رہی ہیں۔ گزشتہ دو دہائیوں میں ہندوستان نے بہت سی تبدیلیاں دیکھی ہیں۔ بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ ہندوستان اختراع میں دنیا کا مقابلہ کر رہا ہے، اگر سوچ میں تبدیلی نہ آئے تو ہم آگے نہیں بڑھ سکتے۔
View more
Sat, 02 Jul 2022 22:56:44
بہار میں کئی ایشوز پر جنتا دل یو اور آر جے ڈی کا نظریہ ایک جیسا معلوم پڑتا ہے۔ حال ہی میں مرکزی حکومت کے ذریعہ لانچ اگنی پتھ اسکیم کو ہی لے لیجیے، اس تعلق سے نہ ہی جنتا دل یو نے کوئی حمایتی بیان دیا ہے، اور نہ ہی آر جے ڈی اس کے حق میں کھڑی نظر آ رہی ہے۔
View more
Sat, 02 Jul 2022 22:49:32
ہندوستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے عوام پریشان ہیں۔ اس مہنگائی کی وجہ سے کچھ بی جے پی لیڈران اکثر اپنی ہی حکومت کے خلاف بولتے ہوئے نظر آ جاتے ہیں۔
View more
Sat, 02 Jul 2022 21:35:21
غریب کسانوں اور کمزور طبقات کے مزدوروں کو روزگار یقینی بنانے کے لئے 2005 میں جاری کی گئی مرکزی حکومت کی 'مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ' (منریگا) اسکیم کے تحت قصبوں اور دیہاتوں میں ایک غریب خاندان کو فی کس روزانہ 309 روپے اجرت پر سال میں ایک سو دن مزدوری کا موقع فراہم کرنا ہوتا ہے اور اس کے لئے سرکار سے پنچایتوں کو فنڈ دئے جاتے ہیں ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy