Sat, 16 Jul 2022 19:52:03
سوشیل میڈیا پر بھٹکل ہوناور حلقہ کے رکن اسمبلی سنیل نائک کے پرستاروں (فینس) کا گروپ قائم کرنے کے چند دن تک ایم ایل اے کی ستائش اور حمایت والے پیغامات پوسٹ کرنے اور پھر اس کے بعد ایم ایل اے کی تنقید ، تنقیص اور تحقیر کا سلسلہ شروع کرنے والے ایڈمن کے خلاف ضلع پولیس کے سوشیل میڈیا مانیٹرنگ ٹیم نے ایف آر آئی درج کر لی ہے ۔ مگر پتہ چلا ہے کہ گرفتاری سے بچنے کے لئے ملزم روپوش ہوگیا ہے ۔
View more
Sat, 16 Jul 2022 13:45:18
کل شام میں ایک عمارت کے چوتھی منزلہ پر لگا ہوا ریستوراں کا سائن بورڈ نیچے پارک کی ہوئی کاروں پر آ گرا جس کی وجہ سے حالانکہ کسی کو جسمانی چوٹ نہیں آئی لیکن دو کاروں کے سامنے کے شیشے چور چور ہوگئے اور چھت کو نقصان پہنچا ۔
View more
Sat, 16 Jul 2022 13:43:12
ملالی مسجد تنازعہ پر ایڈیشنل سٹی کورٹ کی طرف سے مسجد کے سروے کے لئے کورٹ کمشنر مقرر نہ کرنے کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی وشوا ہندو پریشد کی عرضی کو ریاستی ہائی کورٹ نے مسترد کر دیا ۔
View more
Sat, 16 Jul 2022 13:41:15
جنگل واسیوں کو زمین کے حقوق دینے کے تعلق سے پوچھ تاچھ اور تحقیقات کے لئے جو نوٹس جاری کیا گیا ہے اس پر اتی کرم داروں کے حقوق کے لئے سرگرم ہوراٹا سمیتی نے سخت اعتراض جتایا ہے ۔
View more
Sat, 16 Jul 2022 13:30:59
ستاپور میں درج کیس میں سپریم کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کو جمعہ کو دہلی کے پٹیالہ کورٹ نے دہلی میں درج اس کیس میں بھی ضمانت پر رہا کرنے کا حکم سنایا ہے، جس میں انہیں سب سے پہلے گرفتار کیا گیا تھا۔ کورٹ نے دوٹوک انداز میں کہا ہے کہ ”جمہوریت میں اختلافی آواز میں ضروری ہیں اور سیاسی جماعتوں پر بھی تنقید کی جاسکتی ہے۔ عدالت نے متنبہ کیا کہ اگر عوام کو ان کی رائے کے اظہا
View more
Sat, 16 Jul 2022 13:21:58
سابق نائب صدر حامد انصاری نے جمعہ کو ایک بار پھر اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کبھی بھی پاکستانی صحافی نصرت مرزا کو ہندوستان نہیں بلایا۔
View more
Sat, 16 Jul 2022 13:01:37
آلٹ نیوز کے شریک بانی اور فیکٹ چیکر محمد زبیر کو دہلی والے معاملہ میں ضمانت مل گئی ہے۔ دہلی کی پٹیالہ ہاؤس عدالت نے 50 ہزار کے مچلکہ پر ان کی درخواست ضمانت منظور کی۔ اس معاملہ میں ان پر الزام ہے کہ انہوں نے سال 2018 میں ٹوئٹ کر کے ایک طبقہ کے لوگوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی۔ تاہم محمد زبیر جیل سے باہر نہیں آ سکیں گے کیونکہ وہ ہاتھرس معاملہ میں ابھی 27 جولائی تک عدالتی تحویل میں ہیں۔
View more
Sat, 16 Jul 2022 12:57:11
ہندوستان میں پہلی بار ڈیجیٹل میڈیا کو بھی میڈیا کی رجسٹریشن کے نئے قانون میں شامل کیا جا رہا ہے، جو اس سے پہلے کبھی کسی حکومتی ضابطے کا حصہ نہیں رہا۔اگر بل منظور ہوجاتا ہے تو، ڈیجیٹل نیوز سائٹس کو رجسٹریشن کی منسوخی اور جرمانے سمیت خلاف ورزی پر کاروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
View more
Sat, 16 Jul 2022 12:52:04
تقریبا ایک ہفتہ کی مسلسل بارش کے بعد اب جمعرات کے دن سے علاقہ حیدر آباد کرناٹک کے اضلاع گلبرگہ، بیدر، رائچور، یادگیر بلاریوغیرہ میں بارش تھم گئی ہے لیکن آسمان ابھی بادلوں سے گھرے ہوئے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy