Thu, 28 Jul 2022 11:16:54
راجیہ سبھا میں اقلیتوں میں کئے گئے حملوں کے تعلق سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں وزارت اقلیتی امور کی ذمہ داری سنبھال رہیں اسمرتی ایرانی نے کہا کہ مرکز کے پاس اقلیتوں پر حملوں کے تعلق سے ڈیٹا موجود نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کے پاس ڈیٹا اس لئے نہیں ہے کیونکہ کسی بھی ریاست کے نظم و نسق اور اس سے وابستہ امور کا ریکارڈ رکھنا ریاستی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ نیز مرکز کی جانب سے کسی خصوصی طبقہ کے لوگ
View more
Thu, 28 Jul 2022 11:13:54
اساتذہ تقرری گھوٹالہ میں گرفتار بنگال کے وزیر پارتھو چٹرجی کی قریبی ساتھی ارپیتا مکھرجی کے گھر پر ای ڈی نے بدھ کے روز چھاپہ مارا۔ ای ڈی نے ارپیتا کے اس گھر سے بھی نوٹوں کا خزانہ برآمد کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ای ڈی نے تقریباً 18 گھنٹے تک اس گھر کی تلاشی لی، جس میں 29 کروڑ روپے نقد اور زیورات اور بسکٹ کی شکل میں 5 کلو سونا برآمد ہوا۔ نوٹوں کی گنتی رات بھر جاری رہی۔
View more
Thu, 28 Jul 2022 11:11:17
جنوبی صومالیہ کے دو شہروں میں بدھ کو ہوئے بم دھماکوں میں کم از کم 19 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہوگئے۔ حکام نے بتایا کہ پہلے واقعہ میں ایک خودکش حملہ آور نے زیریں شبیل کے علاقے کے مارکا قصبے میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس میں 13 افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے۔
View more
Thu, 28 Jul 2022 11:06:45
راجیہ سبھا سے معطل ہوئے اپوزیشن اراکین نے حکومت کے خلاف 50 گھنٹے کا جو احتجاجی مظاہرہ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے، اس کو لے کر خاص منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ سبھی معطل اراکین پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ احاطہ کے اندر بنی مہاتما گاندھی کی مورتی کے سامنے دھرنا دینے کا پہلے ہی فیصلہ کر لیا تھا اور یہ بھی طے ہو گیا ہے کہ سبھی معطل اراکین پارلیمنٹ ایک ساتھ مظاہرہ نہیں کریں گے بلکہ یہ شفٹوں میں ہوگا۔
View more
Wed, 27 Jul 2022 22:20:11
دہلی واقع تہاڑ جیل میں بند یٰسین ملک کی طبیعت اچانک بگڑ گئی ہے۔ یٰسین ملک کا بلڈ پریشر کبھی زیادہ اور کبھی کم ہو رہا ہے۔
View more
Wed, 27 Jul 2022 22:16:31
ملازمتوں میں تخفیف کو لے کر اپوزیشن کے الزامات کے درمیان حکومت نے پارلیمنٹ میں یہ جانکاری دی کہ 2014 کے بعد سے اب تک 7 لاکھ 22 ہزار 311 عہدوں پر مرکزی حکومت میں ملازمتیں دی گئی ہیں۔ وزارت برائے پرسونل میں ریاستی وزیر جتیندر سنگھ نے تحریری جواب میں یہ بھی بتایا کہ ملازمتوں کے لیے 22 کروڑ سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔
View more
Wed, 27 Jul 2022 22:11:27
کانگریس پارلیمنٹ میں اور سڑکوں پر لگاتار مودی حکومت سے ان کی غریب مخالف پالیسیوں کے حوالے سے سوال پوچھ رہی ہے۔ سڑکوں پر اٹھائے جا رہے سوالات کا تو مرکزی حکومت جواب دے ہی نہیں رہی، پارلیمنٹ میں بھی سوال و جواب کا ماحول نہیں بن پا رہا ہے۔
View more
Wed, 27 Jul 2022 22:08:26
سونیا گاندھی سے ای ڈی کی پوچھ گچھ کے درمیان مختلف عوامی مسائل پر حکومت کے خلاف احتجاج کرنے پر کانگریس کے متعدد ارکان پارلیمنٹ کو حراست میں لیا گیا ہے۔
View more
Wed, 27 Jul 2022 22:03:45
مغربی بنگال کے وزیر پارتھ چٹرجی کے لیے مشکلیں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ان کی قریبی ارپتا مکھرجی کے گھر سے کچھ دن پہلے ہی تقریباً ایک کروڑ روپے کے نقد نوٹ ملے تھے، اور اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ ان کے دوسرے فلیٹ پر بھی کثیر رقم موجود ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ای ڈی کی ٹیم نے پیسے گننے کے لیے پانچ مشینیں منگوا لی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ گھر کولکاتا کے بیلگھریا ٹاؤن کلب میں ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy