Thu, 24 Nov 2022 21:14:33
اب سپریم کورٹ سے کسی بھی چیز کی جانکاری آر ٹی آئی کے ذریعہ حاصل کرنا مزید آسان ہو گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے حال ہی میں آن لائن آر ٹی آئی پورٹل لانچ کیا تھا جس کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ آج سے یہ باضابطہ کام کرنے لگے گا۔
View more
Thu, 24 Nov 2022 21:11:44
گجرات ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اروند کمار نے 30 اکتوبر کو 135 سے زیادہ لوگوں کی جان لینے والے موربی پل حادثہ پر آج سماعت کرتے ہوئے موربی میونسپل کارپوریشن کے افسر ایس وی جالا کو پل گرنے کے لیے ذمہ دار ٹھہرایا۔ ساتھ ہی عدالت نے حادثے کے مہلوکین کے کنبہ کو دی گئی معاوضہ کی رقم پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کیا۔
View more
Thu, 24 Nov 2022 19:59:49
بھٹکل تعلقہ کے وینکٹاپور ندی میں مچھلیوں کے شکار کے لئے بچھائے گئے جال کو کاٹ کر مچھلیوں کی چوری کی واردات پیش آئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کم و بیش ڈیڑھ لاکھ مالیت کی مچھلیوں کو چرایا گیا ہے، ساتھ ساتھ بچھائی گئی جال کو بھی کاٹ کر نقصان پہنچایا گیا ہے۔
View more
Thu, 24 Nov 2022 19:42:35
پاسپورٹ پر اپنے خاندانی لقب کے ساتھ مکمل نام نہ رہنے کی صورت میں ہندوستان سے دبئی اور یو اے ای کے دیگر شہروں میں آنے جانے والے مسافروں کے لئے مشکل کھڑی ہوگئی ہے ، کیونکہ حکومت نے ایسے مسافروں کو دبئی میں داخلہ نہ دینے کا قانون جاری کیا ہے ۔
View more
Thu, 24 Nov 2022 17:47:25
دہلی میونسپل کارپوریشن انتخاب 2022 کو لے کر کانگریس نے اپنا انتخابی منشور جاری کر دیا ہے۔ کانگریس نے اپنے اس انتخابی منشور میں اعلان کیا ہے کہ اگر وہ دہلی میونسپل کارپوریشن میں آتے ہیں تو گزشتہ ہاؤس ٹیکس پورا معاف ہوگا اور آگے سے 50 فیصد ٹیکس ہی لیے جائیں گے۔
View more
Thu, 24 Nov 2022 17:44:24
مدھیہ پردیش کے مبینہ ای-ٹینڈر گھوٹالہ میں تمام ملزمین کو بری کیے جانے کے بعد کانگریس نے ریاست کی بی جے پی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ ریاستی کانگریس کے میڈیا ڈپارٹمنٹ کے صدر کے کے مشرا نے اس سے متعلق ایک نیوز ٹوئٹ کے ذریعے اس معاملے میں سوالات کھڑے کیے۔
View more
Thu, 24 Nov 2022 17:41:39
سکیش چندشیکھر سے وابستہ کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ معاملہ میں بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز کو راحت ملی ہے۔ دہلی کی ایک عدالت نے ان کے خلاف الزامات عائد کرنے کے لئے سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔ آئندہ تاریخ پر عدالت تمام ملزمان کے خلاف فرد جرم عائد کرنے سے قبل تمام ملزمان کے وکلا کے دلائل سنے گی۔
View more
Thu, 24 Nov 2022 17:38:31
سپریم کورت نے جمعرات کو ارون گوئل کی الیکشن کمشنر کے طور پر تقرری کے سلسلہ میں مرکزی حکومت کی نمائندگی کر رہے اٹارنی جنرل آر وینکٹ رمانی سے سوال کیا کہ یہ اتنی جلدبازی میں کیوں کی گئی؟
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy