Thu, 24 Nov 2022 11:11:45
پرجا فاؤنڈیشن نے دہلی کے پبلک ایجوکیشن سسٹم سے متعلق ایک ایسی رپورٹ جاری کی ہے جو تشویشناک ہی نہیں، فکر انگیز بھی ہے۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نویں جماعت میں فیل ہونے والے طلبا میں سے تقریباً 83 فیصد اور گیارہویں جماعت میں فیل ہونے والے طلبا میں سے تقریباً 84 فیصد متعلقہ اسکول چھوڑ چکے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس سلسلے میں کوئی معلومات بھی نہیں ہے کہ یہ طلبا اپنی تعلیم کسی جگہ جاری رکھے ہوئے
View more
Thu, 24 Nov 2022 11:06:16
مہاراشٹر کے سابق وزیر آدتیہ ٹھاکرے بدھ کے روز بہار کی راجدھانی پٹنہ پہنچے اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو کی رہائش پر پہنچ کر ملاقات کی۔ انھوں نے اس ملاقات کے تعلق سے کہا کہ ’’پہلے بھی ان لیڈروں سے بات ہوتی تھی، اس لیے سوچا کہ اب ملاقات ہونی چاہیے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’ہم لوگوں کے درمیان کبھی تلخی نہیں رہی ہے، اور یقین ہے کہ یہ دوستی قائم رہے گی۔‘‘
View more
Thu, 24 Nov 2022 11:02:39
ایک دن پہلے کی ہی بات ہے جب سعودی عرب نے ارجنٹائنا کو 1-2 سے شکست دے کر فیفا عالمی کپ 2022 ٹورنامنٹ کا بڑا الٹ پھیر کیا تھا، اور آج یہی کارنامہ جاپان نے جرمنی کو شکست دے کر انجام دیا ہے۔ گروپ ’ای‘ کے مقابلے میں جاپان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرمنی کو 1-2 سے پٹخنی دے دی۔ جاپان کے لیے ٹکوما اسانو اور رتسو دون نے گول داغے، جبکہ جرمنی کے لیے واحد گول الکے گوینڈوگن نے کیا۔
View more
Thu, 24 Nov 2022 10:59:12
کانگریس پارٹی کی 'بھارت جوڑو یاترا' کا آج 78 واں دن ہے۔ یہ یاترا بدھ کے روز مدھیہ پردیش میں داخل ہوئی تھی۔ مدھیہ پردیش میں پدایاترا کا آج دوسرا دن ہے۔ راہل گاندھی اور دیگر 'بھارت یاتریوں' نے آج مدھیہ پردیش کے بورگاؤں سے پد یاترا کا آغاز کیا۔ یہ اگلے 10 دنوں میں ریاست کے 7 اضلاع سے ہوکر گزرے گی۔ یاترا کو لے کر لوگوں میں کافی جوش و خروش ہے۔ پدیاترا میں ہزاروں لوگ شامل ہو رہے ہیں۔
View more
Wed, 23 Nov 2022 18:47:09
کرناٹک اسمبلی کیلئے سال 2023میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مد نظر ریاستی الیکشن حکام نے گزشتہ 9نومبر 2022سے ریاست بھر میں ووٹر لسٹوں پر نظر ثانی کرکے ریاست کے تمام حلقوں کی ووٹر لسٹ کا مسودہ جاری کیا ہے۔
View more
Wed, 23 Nov 2022 18:43:39
امیزون انڈیا میں 10 ہزار ملازمین کی چھنٹنی کیے جانے کے فیصلہ، اور 2023 میں بھی چھنٹنی کا عمل جاری رکھے جانے سے متعلق خبر پھیلنے کے بعد مرکزی حکومت سرگرم ہوتی دکھائی پڑ رہی ہے۔
View more
Wed, 23 Nov 2022 18:41:06
گزشتہ دنوں سپریم کورٹ میں چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمشنرز کی تقرری سے متعلق داخل ایک عرضی پر سماعت کے دوران عدالت نے مرکزی حکومت پر تلخ تبصرہ کرنے کے ساتھ ساتھ اس سے کئی سوال بھی کیے تھے۔ 23 نومبر کو اس معاملے میں پھر سماعت ہوئی جس میں مرکزی حکومت نے اپنی بات سامنے رکھی۔
View more
Wed, 23 Nov 2022 18:38:13
آسام-میگھالیہ سرحد پر منگل کو علی الصبح غیر قانونی لکڑی لے جانے والے ٹرک کو روکنے کے بعد شروع ہونے والے تشدد میں ایک فارسٹ گارڈ سمیت 6 افراد کی موت کے معاملہ پر کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے بی جے پی کو ہدف تنقید بنایا ہے۔
View more
Wed, 23 Nov 2022 18:35:45
شیوسینا (یو بی ٹی) لیڈر اور مہاوکاس اگھاڑی حکومت میں سابق وزیر آدتیہ ٹھاکرے بدھ کے روز پٹنہ میں بہار کے نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو سے ملاقات کریں گے۔ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کا مقابلہ کرنے کے لیے حزب مخالف پارٹیوں کو متحد کرنے کے لیے ایک قدم کی شکل میں اس ملاقات کو دیکھا جا رہا ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس دوران کچھ اہم سیاسی ایشوز پر تبادلہ خیال ہوگا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy