Wed, 23 Nov 2022 13:07:04
ایچ آئی وی (ایڈز) کے حوالہ سے معاشرے کی بیداری کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ڈاکٹر بھی ایچ آئی وی پازیٹو افراد کو چھونے سے انکار کر رہے ہیں۔ وہ بھی جعلی ڈاکٹر نہیں بلکہ گورنمنٹ میڈیکل کالج کا ڈاکٹر۔ ایسا ہی ایک معاملہ اتر پردیش سے سامنے آیا ہے۔
View more
Wed, 23 Nov 2022 13:04:04
شمال مشرقی نائجیریا کے بورنو شہر میں دو بسوں کے ٹکرانے کے حادثے میں کم از کم 37 افراد جاں بحق ہو گئے۔ بورنو کے ٹریفک پولیس افسر نے یہ اطلاع دی۔ بورنو میں فیڈرل روڈ سیفٹی کور کے سیکٹر کمانڈر یوٹانبوئی نے منگل کی دیر رات یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ دو بسوں میں مائدوگوڑی-داماتورو روڈ پر آمنے سامنے ٹکرانے کے بعد آگ لگ گئی۔
View more
Wed, 23 Nov 2022 12:43:57
مغربی ترکی میں بدھ کی صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.0 بتائی گئی ہے۔ ترکی کے محکمہ آفات وایمرجنسی مینجمنٹ نے ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ زلزلے کا مرکز ملک کے سب سے بڑے شہر استنبول سے تقریباً 210 کلومیٹر دورصوبہ دوجسہ کے شہر گولکایا میں تھا۔ آج سویرے 4.08 بجے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس کے علاوہ استنبول، دارالحکومت انقرہ اور ملک کے دیگر
View more
Wed, 23 Nov 2022 12:37:47
انڈین نیشنل کانگریس کی 'بھارت جوڑو یاترا' جاری ہے اور آج اس کا 77 واں دن ہے۔ پیدل یاترا مہاراشٹر کے بعد مدھیہ پردیش میں داخل ہو گئی ہے۔ مدھیہ پردیش کے برہان پور پہنچنے پر تمام راہل گاندھی سمیت تمام ’بھارت یاتریوں‘ کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ یہ یاترا اگلے 11 دنوں میں ریاست کے 7 اضلاع سے گزرے گی۔
View more
Wed, 23 Nov 2022 12:16:46
ریاست کرناٹک میں بی جے پی اور کانگریس دونوں پارٹیاں عوام کو گمراہ کرکے اقتدار حاصل کرناچاہتی ہیں۔یہ بات سابق وزیراعلیٰ ایچ ڈی کما ر سوامی نے کہی۔
View more
Wed, 23 Nov 2022 11:56:28
الہ آباد ہائی کورٹ نے 2013 کے مظفر نگر فسادات معاملہ میں نااہل قرار دیے گئے بی جے پی کے رکن اسمبلی وکرم سینی کی عرضی پر سماعت مکمل پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے۔
View more
Wed, 23 Nov 2022 11:49:46
ووٹروں کی تفصیل چرانے کے معاملے میں بی جے پی حکومت کی طرف سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔اس معاملے میں چند وزراء بھی شامل ہیں،جنہیں فوری گرفتار کیاجاناچاہئے اور ان کے ناموں کا انکشاف کیاجاناچاہئے۔یہ بات کے پی سی سی صدر ڈی کے شیوکمار نے کہی۔
View more
Wed, 23 Nov 2022 11:43:53
ہیٹ اسپیچ کیس میں سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے لیڈر اور سابق وزیر اعظم خان کی عبوری ضمانت کو باقاعدہ ضمانت (ریگولر بیل) میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
View more
Wed, 23 Nov 2022 11:39:51
نومبر کے آخری ہفتے میں سپریم کورٹ میں کئی بڑے مقدمات کی سماعت ہونے والی ہے، یہ سلسلہ اس پیر سے بھی جاری ہے۔ اسی سلسلہ میں آج سپریم کورٹ میں کئی اہہم مقدمات کی سماعت ہوگی۔ ان میں سے کچھ کیس ایسے ہیں جن پر پورے ملک اور میڈیا کی نظریں کافی عرصے سے مرکوز ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy