Sat, 26 Nov 2022 18:44:40
وارانسی کے اہلیا بائی گھاٹ کے سامنے ایک حادثے سرزد ہوا جس کے بعد ایک ہنگامہ کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے۔ مسافروں سے بھری ایک کشتی صبح اچانک گنگا ندی میں ڈوب گئی جس کی وجہ سے وہاں چیخ و پکار کا عالم پیدا ہو گیا۔
View more
Sat, 26 Nov 2022 18:37:56
وزیر اعظم نریندر مودی نے سپریم کورٹ میں یوم آئین کی تقریبات میں شرکت کی اور ای کورٹ پروجیکٹ کے تحت مختلف نئے اقدامات اور ویب سائٹس کا افتتاح کیا۔ یوم آئین کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ 1949 میں یہ وہ دن تھا جب آزاد ہندوستان نے اپنے لیے ایک نئے مستقبل کی بنیاد رکھی تھی۔ اس بار کا یوم آئین اس لیے بھی خاص ہے کیونکہ ہندوستان نے اپنی آزادی کے 75 سال مکمل کر لیے ہیں۔
View more
Sat, 26 Nov 2022 18:35:19
میگھالیہ میں اپوزیشن کانگریس نے مغربی جینتیا ہلز ضلع میں آسام پولیس کے ذریعہ کئے گئے موکروہ قتل عام پر وزیر اعلی کونراڈ سنگما کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔
View more
Sat, 26 Nov 2022 18:32:24
پورے ملک میں یومِ آئین (26 نومبر) کے پیش نظر تقاریب کا انعقاد ہو رہا ہے اور ہندوستانی آئین کے مختلف پہلوؤں کو ظاہر کیا جا رہا ہے۔
View more
Sat, 26 Nov 2022 13:33:46
بلند شہر پولیس نے وکاس کمار نامی نوجوان کو گرفتار کر کے سنسنی خیز انکشاف کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ وہی وکاس ہے جو ایک مقبول وائرل ویڈیو میں راشد خان کا روپ دھار کر آفتاب پونا والا کی حمایت کر رہا تھا۔ اس کے علاوہ اسی وکاس کمار نے اسے 36 ٹکڑے کرنے کی بات بھی کی تھی۔ پولیس وکاس سے تفتیش کر رہی ہے، جس نے رشید کا روپ دھار کر اشتعال انگیز بیانات دیے تھے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وکاس کے اس بیان
View more
Sat, 26 Nov 2022 13:29:58
سپریم کورٹ نے جمعہ کو بھیما کوریگاؤں معاملہ میں ملزم آنند تیلتبڑے کی ضمانت منسوخ کرنے کی این آئی اے کی عرضی کو خارج کر دیا۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس ہیما کوہلی نے بمبئی ہائی کورٹ کے فیصلے میں مداخلت کرنے سے انکار کر دیا۔ ہائی کورٹ نے تیلتمبڑے کو ضمانت دے دی تھی۔ تاہم عدالت عظمیٰ نے کہا کہ ہائی کورٹ کے مشاہدے کو قانونی چارہ جوئی میں حتمی نتیجہ نہیں سمجھا جائے گا۔
View more
Sat, 26 Nov 2022 13:23:23
گجرات الیکشن کےپہلے مرحلے کی پولنگ میں محض ۵؍دن باقی ہیں۔ ایسے میں ووٹروں کا رجحان بڑی حد تک قائم ہو جاتا ہے لیکن اس مرتبہ گجرات الیکشن میں یہ صورتحال نظر نہیں آرہی ہے۔ اسی وجہ سے سیاسی پارٹیوں کو بہت زیادہ پسینہ بہانا پڑ رہا ہے۔
View more
Sat, 26 Nov 2022 13:13:21
کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا جمعہ کی صبح ایک بار پھر شروع ہوئی اور کھنڈوا ضلع سے نکل کر یہ کھرگون کے کھیرڈا گائوں تک پہنچ گئی ہے۔ یاد رہے کہ مدھیہ پردیش میں یاترا کا جمعہ کو تیسرا دن تھا ۔
View more
Sat, 26 Nov 2022 13:08:51
قطر میں چل رہے فیفا عالمی کپ میں ایران نے ایک سنسنی خیز مقابلے میں ویلس کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔ اس جیت سے ایران کی ٹیم نے انگلیند کے ہاتھوں ہوئی ہار سے فٹبال شائقین میں اپنی عزت بحال کی ہے اور ایران اگلے دور کے لئے ہونے والی دوڑ میں ابھی بنا ہوا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy