ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / 1984 فسادمعاملہ: سی بی آئی نے داخل کی عدالت میں آگے کی تحقیقات کی رپورٹ

1984 فسادمعاملہ: سی بی آئی نے داخل کی عدالت میں آگے کی تحقیقات کی رپورٹ

Wed, 14 Sep 2016 23:52:24    S.O. News Service

نئی دہلی، 14/ستمبر(آئی این ایس انڈیا/ایس او نیوز) سی بی آئی نے 1984کے سکھ مخالف فسادات کے ایک معاملے میں اپنی آگے کی تحقیقات پر دہلی کی ایک عدالت میں آج ایک رپورٹ داخل کی جس معاملے میں پہلے کانگریس لیڈر جگدیش ٹائٹلر کو ان کے مبینہ کردار کے لیے کلین چٹ دے دی گئی تھی۔ مجسٹریٹ راکیش کمار سنگھ کے سامنے سیل بند لفافے میں رپورٹ داخل کی گئی۔انہوں نے متعلقہ عدالت کی طرف سے اس پر غورکے لیے 28/ستمبر کی تاریخ مقرر کی۔سماعت کے دوران عدالت نے سی بی آئی پراسکیوٹر کی اس اپیل کو مسترد کر دیا کہ دیگر معاملات میں مصروف ہونے کے سبب انہیں تاریخ بعد کی دی جائے۔مجسٹریٹ نے کہاکہ آپ کے پاس عدالتوں میں دوسرے کیس ہونے کو لے کر بعد کی تاریخ کا مطالبہ کرنے کو بنیاد نہیں مانا جا سکتا۔آپ رپورٹ کیوں نہیں داخل کر رہے ہیں جیسا کہ متعلقہ عدالت نے پہلے کہا تھا۔جب پراسکیوٹر نے کہا کہ رپورٹ تیار ہے اور وہ عدالت میں اسے داخل کریں گے تو مجسٹریٹ نے کہاکہ آپ ابھی رپورٹ داخل کیجئے اور اگلی تاریخ لیجئے، جب متعلقہ عدالت معاملہ کی سماعت کرے گی۔بعد کی تاریخ مانگنے کی سی بی آئی کی دلیل کی پرزور مخالفت کرتے ہوئے فساد متاثرین کے وکیل ایچ ایس پھلکا نے کہا کہ ایجنسی نے اس مقصد سے تین بار وقت مانگا ہے اور عدالت نے 11/جولائی کو گزشتہ سماعت پر اسے آخری موقع دیا تھا۔عدالت نے سی بی آئی کو دو ماہ میں آگے کی تفتیش مکمل کرنے کا آخری موقع دیا اور کہا تھا کہ انصاف میں تاخیر کا مطلب انصاف نہیں کرنا ہوتا ہے۔عدالت کی پچھلے ہدایات کے بعد سی بی آئی نے ٹائٹلر سے 9 /ستمبر کو فسادات کے معاملے میں پوچھ گچھ کی تھی جب انہوں نے تفتیشی افسران کے سوالات کے جواب دئیے تھے۔
 


Share: