ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / 15 دسمبر سے ہوگا پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس، کابینہ کمیٹی نے لگائی مہر

15 دسمبر سے ہوگا پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس، کابینہ کمیٹی نے لگائی مہر

Sat, 25 Nov 2017 11:55:10    S.O. News Service

نئی دہل،24؍نومبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 15 دسمبر سے شروع ہوکر 5 جنوری تک چلے گا ،آج پارلیمانی معاملات سے منسلک کابینہ کمیٹی نے اس پر اپنی مہر لگا دی۔ جلد ہی اس بارے میں صدر رام ناتھ کو حکومت کی جانب سے سفارش بھیجی جائے گی۔اس خبر کا انتظار کافی دنوں سے کیا جا رہا تھا۔ کابینہ کمیٹی کی میٹنگ میں سیشن کی ممکنہ تاریخوں پر بحث کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔ اس دوران پارلیمنٹ کی 14 اجلاس ہوں گے ۔ 15 دسمبر سے 5 جنوری کے دوران ہفتہ اور اتوار کو چھوڑ کر صرف دو دن یعنی کرسمس کے لئے 25 اور 26 دسمبر کو چھٹی رہے گی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر حکومت کی طرف سے طے کئے گئے ایجنڈا کے مطابق کام ہوا تو 1 جنوری یعنی نئے سال کے دن بھی پارلیامنٹ میں کام ہوگا ۔ کابینہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار نے کہا کہ حکومت ہر معاملے پر بات چیت کرنے کے لئے تیار ہے اور اس کے لئے اپوزیشن کے تعاون کی بھی ضرورت ہے۔ اننت کمار کے مطابق ایک جھٹکے میں تین طلاق ثلاثہ کی شرعی حیثیت ختم کرنے اور پسماندہ طبقہ کے کمیشن کو آئینی درجہ بندی دینے سے متعلق بل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ اننت کمار نے کہا کہ یہ دونوں بل ملک کے لوگوں کی خواہش اور خواب کو نمایا ں کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں سرمائی اجلاس کو لے کر کانگریس اور تمام اپوزیشن کی طرف سے مودی حکومت پر مسلسل حملہ ہو رہا ہے، کانگریس صدر سونیا گاندھی نے کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ کے دوران الزام لگایا تھا کہ رافیل ڈیل، مہنگائی اور بدعنوانی جیسے مسائل سے بچنے کے لئے حکومت پارلیمنٹ سیشن نہیں بلانا چاہتی ہے تاکہ گجرات الیکشن سے پہلے وہ جواب دینے سے بچ سکیں۔ کانگریس اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں کے رجحانات سے صاف ہے کہ وہ بی جے پی صدر امت شاہ کے بیٹے جے شاہ اور جی ایس ٹی جیسی مسائل پر بھی حکومت کو گھیرنے کی تیاری کر رہی ہے۔اور یہ بھی توقع ظاہر کی جاتی ہے کہ پارلیامنٹ کا سرمائی اجلاس شور شرابہ، حکومت کی منمانی اور اس کے تکبر کی نذر ہوجائے گا ۔


Share: