بنٹوال، 6 / جولائی (ایس او نیوز) بنٹوال دیہی پولیس اسٹیشن کے حدود میں آج صبح مبینہ طور پر ایک 17 سالہ لڑکی پر اس وقت تلوار سے حملہ کیا گیا جب وہ کالج جانے کے لئے بس کا انتظار کر رہی تھی ۔
رپورٹ کے مطابق ملزم کا نام محمد جوّار (28 سال) ہے جو بنٹوال کے مانچی کا رہنے والا ہے اور بس اسٹاپ کے قریب اناج کی دکان چلاتا ہے ۔
بتایا جاتا ہے کہ ملزم نے صبح 8:45 بجے لڑکی کو قتل کرنے کے مقصد سے اس کے سر اور ہاتھ پرتلوار سے حملہ کیا اور پھر بنٹوال دیہی پولیس اسٹیشن میں پہنچ کر خود کو پولیس کے حوالے کیا ۔
زخمی لڑکی کو فوراً منگلورو دیرلکٹے کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں علاج کے لئے داخل کیا گیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق لڑکی خطرے سے باہر ہے ۔
بنٹوال پولیس نے موقعہ واردات پر پہنچ کر معائنہ کیا ۔ قاتلانہ حملے کا کیس درج کرنے کے ساتھ ملزم سے تفتیش اور اگلی قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔