ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یوم اساتذہ کے موقع پر 60اساتذہ اور صحافی ڈاکٹر ایس رادھا کرشنن ایوارڈ سے سرفراز

یوم اساتذہ کے موقع پر 60اساتذہ اور صحافی ڈاکٹر ایس رادھا کرشنن ایوارڈ سے سرفراز

Tue, 06 Sep 2016 12:21:23    S.O. News Service

نئی دہلی، 5 ؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا ) سابق صدر ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کے 129ویں یوم پیدا ئش کے موقع پر ملک کے 60اہم ماہرین تعلیم اور صحافیوں کو 32ویں ڈاکٹر ایس رادھا کرشنن میموریل نیشنل ٹیچراور میڈیا اعزاز سے نوازا گیا۔دارالحکومت دہلی میں واقع کانسٹی ٹیوشن کلب کے اسپیکر ہال میں دہلی اسمبلی کے صدر رام نواس گوئل، سابق صدر ڈاکٹر یوگانند شاستری، سابق وزیر تعلیم نریندر ناتھ اور دیگر شخصیات نے ایوارڈ کے لیے منتخب صحافیوں اور اساتذہ کو نوازا۔آرگنائزنگ کمیٹی کے جنرل سکریٹری دیانند وتس کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اس ایوارڈ سے نوازا کئے گئے میڈیا اہلکاروں میں دوردرشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایس این سنگھ، ڈی ڈی نیوز اور ڈی کسان کے ایڈیٹر ڈاکٹر او پی یادو، پی ٹی آئی بھاشا کے سینئر صحافی نیترپال شرما، دوردرشن کے پروڈیوسر ایس ایس بھکو، آکاشوانی کی نیوزریڈر چندریکا جوشی، پریوکتی ہندی روزنانہ کے دہلی بیورو چیف بھوپندر پانچال، لوک سبھا ٹی وی کے اینکر پراکرم سنگھ شیخاوت، یونی وارتا کے ترن وتس ، روزنانہ ویر ارجہ ، روزنامہ پرتاپ کے چیف ایڈیٹر انل نریندر، پنجاب کیسری کے چیف نامہ نگار ستیندر ترپاٹھی، نودیہ ٹائمز کے بیورو چیف راجن شرما اور دیگر شامل ہیں۔اس موقع پر اعزاز سے نوازے گئے اساتذہ میں سروودیہ ودیالیہ نیتا جی نگر کی ٹیچر رینو حسین، آئی پی یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر امت آہوجہ ، ہنس راج کالج کے ایسوسی ایٹ پروفیسر بھارت بھوشن، ڈی اے وی پبلک اسکول موسم وہار کی پرنسپل وندنا کپور، بال بھارتی پبلک اسکول دوارکا کی پرنسپل سرچی گاندھی، ڈایٹ کڑکڑڈوما کے پرنسپل رام کشور اور دیگر شامل ہیں۔ یہ ایوارڈ اکھل بھارتیہ آزاد صحافی اور رائٹر یونین کی جانب سے پیش کئے گئے۔


Share: