ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یوم آزادی پر دہشت گردانہ حملوں کا منصوبہ ناکام بنا دیا: ملائشین پولیس

یوم آزادی پر دہشت گردانہ حملوں کا منصوبہ ناکام بنا دیا: ملائشین پولیس

Thu, 01 Sep 2016 15:06:23    S.O. News Service

جکارتہ،31؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ملائشیا کی انسداد دہشت گردی کی پولیس نے ملک کے یوم آزادی کے موقع پر شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ کی جانب سے دہشت گردانہ حملوں کا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والے تین افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ان ملزمان کو ہفتے اور پیر کے روز مختلف مقامات پر چھاپے مار کر گرفتار کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان ملزمان کی عمریں 20اور 27برس کے درمیان ہیں۔ بدھ کے روز پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ ملزمان منگل کے روز ایک تفریحی مرکز، ایک معروف ہندو مندر اور متعدد تھانوں پر بم حملے کرنا چاہتے تھے۔


Share: