صنعاء5؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)یمن کی سرحد سے متصل سعودی عرب کے علاقے الطوال میں سرحد پار سے داغے گئے ایک راکٹ حملے میں ایک خاتون شہیدجب کہ ایک بچہ اور نوجوان زخمی ہوگئے۔العربیہ کے نامہ نگار کے مطابق یمن میں مبینہ طور پر باغیوں کی طرف سے پھینکاگیا ایک راکٹ سعودی عرب کے سرحدی علاقے الطوال میں ایک مکان پرآگرا جس کے نتیجے میں مکان میں موجودایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔ راکٹ حملے میں ایک بچہ اور ایک دوسرا شخص زخمی ہوئے ہیں۔راکٹ حملے کے بعد سعودی بارڈر سیکیورٹی فورسز نے یمن کے سرحدی علاقوں البداح اور شفر عبس پر شدید گولہ باری کی جس کے نتیجے میں یمنی باغیوں کے کئی ٹھکانے تباہ ہوگئے ہیں۔سعودی فورسز نے اتحادی طیاروی بمباری کے ذریعے معاونت کیدوران سرحد پار سے یمنی باغیوں کی دراندازی کی کوشش بھی ناکام بنا دی۔