ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یلاپور میں 2.5لاکھ روپے مالیت کی غیر قانونی ساگوانی لکڑی ضبط۔؛ ملزم فرار ہونے میں کامیاب

یلاپور میں 2.5لاکھ روپے مالیت کی غیر قانونی ساگوانی لکڑی ضبط۔؛ ملزم فرار ہونے میں کامیاب

Thu, 01 Sep 2016 14:39:53    S.O. News Service

یلاپور یکم /ستمبر (ایس او نیوز) پٹن پنچایت کے ایک رکن نے غیر قانونی طور پر جنگل میں ساگوان کی لکڑی جمع کررکھی تھی۔کہا جاتا ہے کہ جنگل میں ایک چرواہے نے ساگوان کے اس ذخیرے کو دیکھا اور پھر محکمہ جنگلات کے افسران کو خبر کردی۔اس کے بعد محکمہ جنگلات کے افسران نے اس مقام پر چھاپہ مار کر ساگوان کے تنوں کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے جس کی مالیت ڈھائی لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔ محکمہ جنگلات کے افسر مسٹر سبرامنیا نے معاملہ درج کرکے مفرور ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔


Share: