یلاپور8/اکتوبر (ایس او نیوز)یلاپور پولیس اسٹیشن میں درج ایک شکایت کے مطابق یہاں کے کالمّا نگر کی رہنے والی ایک نوجوان لڑکی لاپتہ ہوگئی ہے۔اس کی شناخت گیتا کری اپا کے طور پر کی گئی ہے۔
پتہ چلا ہے کہ گیتا یکم اکتوبر کی رات سے اپنے گھر سے لاپتہ ہوگئی ہے۔ گیتا کے والد نے شک ظاہر کیا ہے کہ شاید کسی نے اس کا اغوا کرلیا ہے۔یلاپور پولیس اس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔