ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یروشلم حملے پر امریکہ کی ممکنہ شدید ترین الفاظ میں مذمت

یروشلم حملے پر امریکہ کی ممکنہ شدید ترین الفاظ میں مذمت

Mon, 10 Oct 2016 16:18:01    S.O. News Service

واشنگٹن ،10؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)امریکہ نے اتوار کو یروشلم میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی ممکنہ شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے، جس میں دو اسرائیلی ہلاک، جب کہ متعدد زخمی ہوئے۔محکمہ خارجہ کے معاون ترجمان، مارک ٹونر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم ہلاک شدگان کے لواحقین سے دل کی گہرائی سے تعزیت کرتے ہیں، جب کہ زخمیوں کی فوری اور مکمل صحتیابی کی خواہش کا اظہار کرتے ہیں۔ترجمان نے کہا ہے کہ بے گناہ افراد کی جان لینے کا، کسی طور پر، کسی کو کوئی جواز حاصل نہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اس قابلِ مذمت اور بزدلانہ حملیکی ثنا خوانی میں دیے جانے والے بیانات کی بھی مذمت کرتے ہیں۔


Share: