ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یتناہولے پراجکٹ سے ساحلی علاقہ بنجر ہوجائے گا: پجاری

یتناہولے پراجکٹ سے ساحلی علاقہ بنجر ہوجائے گا: پجاری

Sun, 04 Sep 2016 11:35:56    S.O. News Service

بنگلورو3؍ستمبر(ایس او نیوز) سینئر کانگریس لیڈر اور سابق مرکزی وزیر جناردھن پجاری نے وزیراعلیٰ سدرامیا پر اپنے حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے حکومت کی طرف سے مجوزہ یتنا ہولے پراجکٹ کی مخالفت کی۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یتنا ہولے پراجکٹ کے ذریعہ سدرامیا ریاست کے ساحلی علاقوں میں ماحولیاتی توازن کو بگاڑنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یتنا ہولے پراجکٹ کے سلسلے میں بار بار میٹنگوں کا اہتمام کرکے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ یتنا ہولے پراجکٹ اگر روبہ عمل لایا گیا تو ریاست کا ساحلی علاقہ بنجر ہوجائے گا، وزیر اعلیٰ سدرامیا کو اس حقیقت سے واقف ہونا چاہئے۔ سرکاری بورڈز اور کارپوریشنوں کے چیرمینوں کے تقرر میں غیر معمولی تاخیر کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ کہاجارہا ہے کہ صدر کانگریس سونیاگاندھی نے اس فہرست کو منظوری دے دی ہے، پھر بھی یہ فہرست منظر عام پر نہیں لائی گئی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد بورڈز اورکارپوریشنوں کے چیرمینوں کی فہرست منظر عام پر لائی جائے۔


Share: