ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہیڈ فون کان سے اتارنے پرگُستاخ طالب علم کا استاد پرحملہ

ہیڈ فون کان سے اتارنے پرگُستاخ طالب علم کا استاد پرحملہ

Mon, 10 Oct 2016 15:58:47    S.O. News Service

ماسکو،10؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)سوشل میڈیا پر روس کے ایک سکول میں پیش آنے والے ایک واقعے کی فوٹیج تیزی کے ساتھ مقبول ہو رہی ہے جس میں ایک طالب کو کان میں لگا ہیڈ فون اتارنے پراستاد پرحملہ کرتے دکھایا گیا ہے۔ روس کے ایک اسکول میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسکول میں کمرہ جماعت میں موجود استاد نے ایک طالب علم کے کانوں میں لگا ہیڈ فون اتار پھینکا۔ اس پر طالب علم مشتعل ہوگیا اور اس نے بھری جماعت میں استاد پرپرحملہ کردیا مگر کلاس میں موجود دوسرے طلباء نے استاد پرحملہ کرنے والے طالب علم کو پکڑ کر اس کی سیٹ پر بٹھایا۔ طالب علم نے نہ صرف استاد پردست درازی کی کوشش کی بلکہ اسے گالیاں بھی دیں۔

یہ فوٹیج برطانوی اخبار ڈیلی میل نے اپنی ویب سائیٹ پربھی پوسٹ کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ استاد نے ایک طالب علم سے کہا کہ وہ اپنے کانوں میں لگائے ہیڈ فون کو اتار دے مگر اس نے استاد کی بات نہ مانی۔ اس پر استاد نے آگے بڑھ کر اس کا ہیڈ فون خود ہی کھینچ کر اتار دیا جس پر طالب علم غصے میں آگیا اور اس نے استاد کو زدو کوب کرنے کی کوشش کی۔روسی لڑکے اور اس کے استاد کے درمیان یہ کشمکش اس وقت ہوئی جب استاد نے لڑکے اسمارٹ موبائل فون پر توجہ رکھنے کے بجائے سبق کی طرف توجہ کرنے کی تاکید کی مگر طالب علم نے استاد کی بات ماننے سے انکار کردیا اور وہ مسلسل موبائل فون پر مصروف رہا۔ استاد کی طرف سے ہیڈ فون اتارے جانے پر طالب علم مشتعل ہوگیا اور اس نے استاد کے چہرے پر مکے مارے اورلاتیں ماریں۔ دوسرے طلباء نے طالب علم کو پکڑ کر واپس اس کی سیٹ پر بٹھایا۔ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا اس واقعے کی تحقیقات کی گئی ہیں یا نہیں۔ برطانوی اخبار کے مطابق استاد نے واقعے کی پولیس کو شکایت کرنے سے انکار کردیا ہے۔


Share: