ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ہند۔ انگلینڈ سیریز میں ڈی آرایس کا امکان

ہند۔ انگلینڈ سیریز میں ڈی آرایس کا امکان

Fri, 14 Oct 2016 17:55:59  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی ،14اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)بی سی سی آئی انگلینڈ کے خلاف ہندوستان کی آئندہ گھریلو سیریز کے دوران فیصلہ کا جائزہ لینے کے نظام(ڈی آرایس) کے استعمال کے لئے شدید غور کر رہا ہے اور اس اقدام کو اس کے اپنے سابقہ موقف سے ہٹنا کہا جا سکتا ہے۔اگر ڈی آرایس استعمال کیا جاتا ہے تو یہ پہلی بار ہوگا جب ہندوستان میں دو ٹیسٹ سیریز میں اس ٹیکنالوجی کو اپنایا جائے گا،پچھلی بارہندوستانی سرزمین پر اس کا استعمال 2011آئی سی سی ورلڈ کپ کے دوران کیا گیا تھا۔آئی سی سی کے ایک ترجمان نے تصدیق کی کہ عالمی ادارے کے کرکٹ جنرل منیجر جیف الارڈس تکنیکی تعاون فراہم کرنے والی کمپنی کے نمائندوں کے ساتھ بی سی سی آئی کے اعلی حکام اور کوچ انیل کمبلے سے میٹنگ کریں گے۔آئی سی سی کے ترجمان نے کہا کہ اگلے ہفتے کی میٹنگ میں ڈی آرایس ٹیکنالجی ٹیسٹنگ پروجیکٹ(ایم ائی ٹی انجینئرز کی طرف سے منعقد)کی سفارشات کے ساتھ ہاک آئی بال ٹیکنالوجی پر بھی بحث کی جائے گی، جسے حالیہ سالوں میں شروع کیا گیا ہے۔کمبلے کی موجودگی اہم اس لئے بھی ہے کیونکہ وہ آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کے صدر ہیں اور انہوں نے گزشتہ سال بال ٹریکنگ اور ہاک آئی ٹیکنالجی کی ترقی کی نگرانی کرنے کے لئے ایم آئی ٹی لیباریٹری کا بھی دورہ کیا تھا۔ہندوستان کے محدود اوورز کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کا خیال تھا کہ بال ٹریکنگ ٹیکنالوجی مکمل درست نہیں ہے۔بی سی سی آئی کے سابق صدر این شری نواسن کی مدت میں بورڈ ڈی آرایس کی خامیوں اور فوائد پر بحث کے لیے بات چیت کرنے کے لئے تیار ہی نہیں تھا۔


Share: