ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہندوستان - نیوزی لینڈٹیسٹ سریز کے تنائج کا فیصلہ اسپنروں پرمنحصر ہو گا :گمبھیر 

ہندوستان - نیوزی لینڈٹیسٹ سریز کے تنائج کا فیصلہ اسپنروں پرمنحصر ہو گا :گمبھیر 

Fri, 16 Sep 2016 15:27:11    S.O. News Service

نئی دہلی، 15؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )ہندوستان کے سابق سلامی بلے باز گوتم گمبھیر کا ماننا ہے کہ اسپنر ہی ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچوں کی آئندہ ٹیسٹ سیریز کی قسمت کا فیصلہ کریں گے جس کا پہلا میچ 22؍ستمبر سے کانپور میں شروع ہوگا۔گمبھیر نے خبردار کیا کہ گھریلو ٹیم نیوزی لینڈ کو ہلکے میں نہ لے کیونکہ دونوں ہی ممالک نے اپنی ٹیموں میں اچھے اسپنروں کو شامل کیا ہے اور ان گیند بازوں کے سریز میں اہم کردار ادا کرنے کی امید ہے۔گمبھیر نے آج یہاں نامہ نگاروں سے کہاکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم ہمیشہ ہی چھپے رستم کی طرح رہی ہے، کوئی بھی انہیں اونچا کرکے اندازہ نہیں لگاتا ہے لیکن انہوں نے ہمیشہ ہی ہر طرح کے حالات میں اچھی کارکردگی کی ہے۔انہوں نے یہاں ایک پروگرام میں کہاکہ ان کی ٹیم اچھی ہے۔اس کے پاس تین اسپنر،مشیل ا سیٹنر، ایش سوڈھی اور مارک کریگ، ہیں اور جس ٹیم کے بھی اسپنر بہترین گیندبازی کریں گے، اسی سے سیریز کے نتائج کا فیصلہ ہوگا۔گمبھیر نے حال میں ختم ہوئی دلیپ ٹرافی میں انڈیا بلیو کی قیادت کرتے ہوئے اسے آسانی سے خطاب دلایا، ساتھ ہر اننگ میں 80رنوں کی اوسط سے 320رن بھی بنائے ۔

گمبھیر سے اس بارے میں پوچھے جانے پر اس جارحانہ بائیں ہاتھ کے بلے باز نے کہاکہ ایمانداری سے کہوں تو میں سلیکشن کے لیے نہیں کھیلتا، میرا کام رن بنا نا ہے اور میں اسی جانب اپنی توجہ دیتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ آپ کو میدان پر جاکر صرف انہیں چیزوں پر کنٹرول کرنا چاہیے جن پر آپ کنٹرول کر سکتے ہو، باقی سلیکٹروں کا کام ہے۔سلیکٹر جو بھی فیصلہ کرتے ہیں، وہ ان کی رائے ہوتی ہے، میرا کام اپنی ٹیم کو جیت دلانا ہے ۔گمبھیر نے ساتھ ہی دوہرایا کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں کسی بھی طرح کی چھیڑ چھاڑ کے حق میں نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں مکمل طور پر مانتا ہوں کہ ناظرین کو راغب کرنے کے لیے ہمیں سرخ گیند کے بجائے گلابی گیند سے کھیلنے کی ضرورت نہیں ہے، ایسا تب کرنا چاہیے جب آپ کو لگے کہ سرخ گیند سے نتائج نہیں مل رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ آج کل ہمیں ٹیسٹ میچ ڈرا ہوتے ہوئے کافی کم دکھائی دے رہے ہیں۔ٹیسٹ کرکٹ روایتی فارمیٹ ہے اور اسے ایسے ہی چھوڑ دینا چاہیے ۔آپ ٹی- 20اور ون ڈے میں گلابی گیند سے استعمال کر سکتے ہو، اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔


Share: