ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہندوستان کے ساتھ دو طرفہ بات چیت بامعنی رہی:پرچنڈ 

ہندوستان کے ساتھ دو طرفہ بات چیت بامعنی رہی:پرچنڈ 

Sun, 18 Sep 2016 11:53:21    S.O. News Service

شملہ، 17؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )نیپالی وزیر اعظم پوشپ کمل دہل پرچنڈ نے آج کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ دو طرفہ بات چیت بامعنی رہی اور اس نے دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط کیا ہے۔پرچنڈ نے نامہ نگاروں سے کہاکہ دل سے بات ہوئی ،کھل کے بات ہوئی اور دونوں ممالک نے آگے بڑھنے کے لیے نئے راستے تلاش کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیپال اپنی سرزمین کا استعمال پڑوسی ممالک کے خلاف سرگرمیوں کے لیے نہیں ہونے دے گا۔شملہ کے جھاکھڑی علاقے میں پہنچے پرچنڈ ہندوستان کے خلاف دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لیے پاکستان کی جانب سے نیپال کا استعمال کرنے کی کوششوں کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دے رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ نیپال اپنی سرزمین کا استعمال پڑوسی ممالک کے خلاف سرگرمیوں کے لیے نہیں کرنے دے گا۔ہندوستان ایک دوست ملک ہے اور اس کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات ہیں۔پرچنڈ نے یہاں ایس جے وی این ایل کے 1500میگاواٹ کے ناتھپا-جھاکڑی پن بجلی منصوبے کا معائنہ کیا۔ایس جے وی این ایل کے انجینئروں نے نیپالی وزیر اعظم کو اس منصوبے کے کئی پہلوؤں کے بارے میں بتایا۔


Share: