ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہریانہ میں موب لنچنگ! گئو رکشکوں نے تارکین کارکن کو پیٹ پیٹ کر کیا قتل، 5 ملزمان گرفتار

ہریانہ میں موب لنچنگ! گئو رکشکوں نے تارکین کارکن کو پیٹ پیٹ کر کیا قتل، 5 ملزمان گرفتار

Sat, 31 Aug 2024 18:39:08    S.O. News Service

چندی، گڑھ، 31/اگست (ایس او نیوز /ایجنسی) ہریانہ کے چرخی دادری ضلع میں مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے ایک تارکین وطن کارکن صابر ملک کو مبینہ طور پر (بیف) گائے کا گوشت کھانے کے شک میں پیٹ پیٹ کر ہلاک کرنے کے الزام میں 5 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جو کہ گئو رکشک گروپ کا حصہ ہیں۔ پولیس نے ہفتہ کے روز یہ اطلاع دی۔

ایک سینئر پولیس افسر کے مطابق صابر ملک کو 27 اگست کو قتل کیا گیا تھا۔ ملزمان ابھیشیک، موہت، رویندر، کمل جیت اور ساحل کو شک تھا مقتول نے گائے کا گوشت کھایا ہے۔ چنانچہ انہوں نے صابر کو پلاسٹک کی خالی بوتلیں بیچنے کے بہانے ایک دکان پر بلایا اور پھر اسے بری طرح زد و کوب کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب کچھ لوگوں کی مداخلت کی تو ملزمان صابر ملک کو کسی دوسری جگہ لے گئے اور اسے دوبارہ مارا پیٹا، جس سے اس کی موت ہو گئی۔ پولیس نے بتایا کہ ملک چرخی دادری ضلع میں بنڈھرا گاؤں کے قریب ایک جھونپڑی میں رہتا تھا اور روزی روٹی کے لیے کباڑ خریدتا اور فروخت کرتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ تمام پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس معاملے میں دو نابالغوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف بھارتیہ نیا سنہتا (بی این ایس) کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔


Share: