بیجنگ4؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)چین کے زیر انتظام سابقہ برطانوی کالونی ہانگ کانگ میں انتخابات کے لیے آج اتوار کے روز ووٹنگ جاری ہے۔ انتخابات میں ہانگ کانگ کے عوام ستر سیٹوں پر مشتمل لیجیسلیٹیو کونسل کے نمائندے منتخب کریں گے۔ ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو کے عہدے پر بیجنگ کا اثر و رسوخ ہوتا ہے۔ سن دو ہزار چودہ سے امبریلا موومنٹ ہانگ ہانگ پر چین کی بالادستی کے خلاف کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ یہ انتخابات اس لیے بھی اہم گردانے جا رہے ہیں کہ نوجوانوں کی تحریک چین سے آزادی کا مطالبہ کر رہی ہے۔