ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہادیہ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے لئے پولیس کی سیکورٹی میں سلیم روانہ

ہادیہ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے لئے پولیس کی سیکورٹی میں سلیم روانہ

Wed, 29 Nov 2017 10:40:59    S.O. News Service

نئی دہلی،28نومبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) حالیہ تبدیلی مذہب کی وجہ سے شہ سرخیوں میں رہنے والی کیرالہ کی خاتون ہادیہ کو اپنی طبی تعلیم مکمل کرنے کے لئے سپریم کورٹ کے عبوری حکم میں اجازت دیئے جانے کے ایک دن بعد آج کوئمبٹور پہنچایا گیا، جہاں سے وہ سلیم کے لئے روانہ ہوگئیں۔ ہادیہ آج دو پہر ایک بج کر 20 منٹ پر دہلی انٹرنیشنل ہوائی اڈے سے پولس کی سکیورٹی میں کوئمبٹور کے لئے روانہ ہوئیں۔ ان کے ساتھ دو خاتون پولس اہلکار بھی تھیں۔کوئمبٹور سے کیرالہ پولس انہیں سڑک کے راستے سے سلیم پہنچائے گی۔ کالج میں انہیں دوسری طالبات کی طرح ہاسٹل کی سہولت دی جائے گی، تاہم، انہیں تمل ناڈو پولس کی طرف سے مناسب سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ ہادیہ کے والدین بھی آج ان کے جانے کے بعد ڈھائی بجے اپنے گھر واپس لوٹ گئے۔پیر کے روز سپریم کورٹ نے ہادیہ کی اس درخواست کو مسترد کردیا تھا، جس میں انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت طلب کی تھی۔ اس کے برعکس سپریم کورٹ نے انہیں اپنی تعلیم مکمل کرنے کے لئے کالج جانے کی ہدایت دی اور این آئی اے کو مبینہ جبرا تبدیلی مذہب کی تحقیقات جاری رکھنے کا حکم دیا۔


Share: