ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ہائی کورٹ نے ہاکی کھلاڑی سردار سنگھ کے خلاف سماعت کے عمل پر روک لگائی

ہائی کورٹ نے ہاکی کھلاڑی سردار سنگھ کے خلاف سماعت کے عمل پر روک لگائی

Fri, 14 Oct 2016 17:58:03  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی ،14اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)دہلی ہائی کورٹ نے ہندوستانی قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان سردار سنگھ کے خلاف یہاں ٹرائل کورٹ کی سماعت پر روک لگا دی ہے۔سردار پر ان کی سابق گرل فرینڈ نے جنسی تشدد کے الزام لگائے ہیں جو سابق برطانوی کھلاڑی ہے۔جسٹس وپن ساگھی نے سردار کی درخواست پر سابق انڈر 19برطانوی ہاکی کھلاڑی کو نوٹس جاری کرکے اگلے سال چھ جنوری تک ان کا جواب مانگتے ہوئے کہا کہ سماعت عدالت کے سامنے مزید کی کارروائی پر روک لگی رہے گی۔عدالت نے عدالت کے سامنے کارروائی پر روک لگانے کی سردار کی درخواست پر دہلی پولیس سے بھی جواب مانگا ہے۔ عدالت نے پولیس کو ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دینے والی خاتون کی درخواست کو منظوری دی تھی۔سردارکی سابق گرل فرینڈ کی طرف سے جنسی تشدد، استحصال، ذہنی، جسمانی اور جذباتی ظلم و ستم کے الزامات کا سامنا کر رہے سردار نے ہائی کورٹ کے سامنے کہا تھا کہ سماعت عدالت نے انہیں اپنا موقف رکھنے کا موقع نہیں دیا اور حکم دینے سے پہلے انہیں کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا۔


Share: