گنگولی26/ جون (ایس او نیوز) دو روز قبل یعنی سنیچر کو گنگولی ندی میں گر کر لاپتہ ہونے والے شخص کی لاش آج بحرعرب کے مرونتے بیچ سے برآمد کرلی گئی ہے۔ مہلوک کی شناخت انکولہ کے رہائشی مہابلیشور تانڈیل (32) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ گنگولی میں ایک کرائے کے مکان میں رہائش پذیر مہابلیشور سنیچر کو ندی کنارے کھڑے ہوکر مچھلیوں کا شکار کررہا تھا کہ اچانک پیر پھسل کر سیدھے ندی میں جاگرا، اُس وقت سے وہ لاپتہ تھا اور اُس کی تلاش جاری تھی، آج پیر صبح اس کی لاش قریبی مرونتے بیچ سے برآمد ہوئی۔
کنداپور سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو انکولہ لے جاکر اُدھر ہی اُس کی آخری رسومات ادا کی گئی ہے۔
ابراہیم ایم ایچ کی زیر قیادت گنگولی کی ایمرجنسی ایمبولینس سروس کے والنٹیرس نے اس موقع پر ہمیشہ کی طرح لاش کو سمندر سے نکالنے کے بعد ایمبولنس کےذریعے کنداپور اسپتال پہنچانے میں پولس کی ممکن مدد کی۔
گنگولی پولس تھانہ میں اس تعلق سے معاملہ درج کیا گیا ہے۔