ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گجرات اسمبلی الیکشن:پھرالجھی بی جے پی

گجرات اسمبلی الیکشن:پھرالجھی بی جے پی

Sun, 26 Nov 2017 11:10:15    S.O. News Service

احمد آباد، 25 نومبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )گجرات اسمبلی انتخابات کی تاریخ جوں جوں قریب آتی جارہی ہے ، بی جے پی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوتا جارہاہے۔باہر عوام کے کئی طبقوں کی ناراضگی جھیل رہی پارٹی کے اندرونی حالات بھی بہت اچھے نہیں ہیں اور ٹکٹ کی تقسیم کو لے کر مچاگھمسان تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ ٹکٹو ں کی تقسیم سے ناراض جہاں کئی لیڈران پہلے ہی استعفی دے چکے ہیں وہیں اب ٹکٹ کو لے کر بی جے پی ساس بہو کے تنازع میں بھی پھنسی ہوئی نظر آرہی ہے۔بی جے پی کی جانب سے پنچ محل کی کولول بیٹھک سیٹ سے پنچ محل کے ممبر پارلیمنٹ پربھات سنگھ چوہان کی بہو سمن چوہان کو ٹکٹ ملا تھا۔ وہ پربھات سنگھ کی پہلی بیوی کے بیٹے کی اہلیہ ہیں۔ مگر سمن کو ٹکٹ ملنے پر پربھات سنگھ کی تیسری بیوی رندھیشوری دیوی نے جمعہ کو فیس بک پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔ تاہم بعد میں انہوں نے اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کردی تھی۔اب اس معاملہ پر پربھات سنگھ نے بی جے پی کے صدر امت شاہ کو ایک خط لکھا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ میری بہو کو ٹکٹ نہ دیا جائے ، یہاں سے پارٹی کا امیدوار تبدیل کیا جائے۔ انہوں نے اپنے خط میں مزید لکھا ہے کہ اس کا بیٹا (پروین ) ایک بٹلیگرہے اور وہ شراب کی تجارت بھی کرتا ہے۔ یہی نہیں سمن اور پروین جیل بھی جاچکے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ کالول اور گودھر اسمبلی حلقہ کی سیٹ اس حلات میں جیتا نہیں پاؤں گا۔ اگر بی جے پی ہارتی ہے تو میری ذمہ داری نہیں ہوگی ، میرے بی جے پی میں آنے کے بعد نگر نگم سے لے کر لوک سبھا تک سبھی پر بی جے پی کامیاب ہوئی ہے ، پارٹی میں سینئر ہونے کی باوجودمجھے تنظیم یا کسی اور پلیٹ فارم پر جگہ نہیں دی گئی۔


Share: