کیمپ بیلٹن5؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)کینیڈا میں ہیلی کاپٹر بجلی کے کھمبوں سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا۔حادثے میں2افراد ہلاک ہوگئے۔کینیڈا کے صوبے نیو برنزویک کے شہرکیمپ بیلٹن(Campbellton)میں ایک ہیلی کاپٹر بجلی کے کھمبوں سے ٹکرا کر تباہ ہوگیاجس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹرمیں سوار2افراد ہلاک ہوگئے۔حکام کے مطابق حادثہ ہیلی کاپٹر کے روٹ سے باہرہوجانے کے باعث ہوسکتا ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔