ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنڑ اداکار درشن قتل کیس میں گرفتار

کنڑ اداکار درشن قتل کیس میں گرفتار

Tue, 11 Jun 2024 18:03:33    S.O. News Service

بنگلورو ، 11/ جون (ایس او نیوز /ایجنسی)  کنڑ اداکار درشن تھوگودیپا اور دیگر نو افراد کو قتل کے ایک معاملے میں پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔بنگلورو پولیس نے منگل کو یہ اطلاع دی۔

ایک اعلیٰ پولیس اہلکار نے صورت حال کی تصدیق کی، حالانکہ اس نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ اداکار کو ان کے آبائی شہر میسورو میں چامراجندر زولوجیکل گارڈن کے قریب ایک نجی ہوٹل سے حراست میں لیا گیا تھا اور اسے بنگلور لے جایا جا رہا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ درشن کا تعلق چترادرگہ  کے رہنے والے رینوکاسوامی کے قتل کے الزام میں پہلے سے گرفتار تین لوگوں سے ہے۔ رینوکاسوامی کی لاش حال ہی میں مغربی بنگلورو میں چوٹ کے نشانات کے ساتھ ملی تھی۔


Share: