ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنچن جنگھا کو ایکو سیاحتی مقام کے طور پر ترقی دیا جائے گا:پون چاملنگ

کنچن جنگھا کو ایکو سیاحتی مقام کے طور پر ترقی دیا جائے گا:پون چاملنگ

Sat, 08 Oct 2016 12:48:49    S.O. News Service

نئی دہلی،7؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)سکم کے وزیر اعلی پون چاملنگ نے آج کہا کہ ان کی حکومت ملک کے سب سے اونچی پہاڑی سلسلے کنچن جنگھا کو ایکو سیاحتی مقام کے طور پر ترقی دے گی۔اسی سلسلہ میں 28169فٹ کی بلندی والے اس پہاڑی سلسلوں کے ہوائی سیر کے لیے ہیلی کاپٹر خدمات کی شروعات کی گئی ہے اور آنے والے دنوں میں اور بھی کئی اقدامات کئے جائیں گے۔یہ ہیلی کاپٹر سروس فی الحال مارچ سے مئی اور ستمبر سے نومبر کے درمیان چلائی جاتی ہے لیکن قومی دارالحکومت میں سکم بھون میں منعقد ایک پریس کانفرنس کے دوران چاملنگ نے کہا کہ ہیلی کاپٹر خدمات کو کم وقت کے وقفے پر اور سال بھر چلانے کا منصوبہ ہے۔ساتھ ہی سیاحوں کے مطالبے پر چارٹرڈ ہیلی کاپٹر خدمات کا بھی انتظام کیا جائے گا۔1994میں چاملنگ پہلی بار سکم کے وزیر اعلی بنے تھے اور 2014میں مسلسل پانچویں بار انہوں نے وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیاہے ۔چاملنگ نے کہا کہ ایڈوینچر اور قدرتی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔وزیر اعلی نے کہا کہ سکم ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے پسندیدہ مقام کے طور پر ابھرکر سامنے آیا ہے اور شمال مشرقی ریاستوں میں سب سے زیادہ سیاح سکم میں آتے ہیں۔چاملنگ نے بتایا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں سکم میں سیاحوں کی تعداد میں دوگنا اضافہ ہوا ہے ،تقریبا ساڑھے 6 لاکھ کی آبادی والی ریاست میں گزشتہ سال تقریبا ساڑھے 7 لاکھ سیاح آئے۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں آئندہ پانچ سالوں میں 15لاکھ سیاحوں کو اپنی طرف راغب کرنے کا ہدف طے کیا گیا ہے۔غور طلب ہے کہ سکم کی تقریبا 60فیصد آبادی براہ راست یا بالواسطہ طور پر سیاحت کی صنعت سے وابستہ ہے۔


Share: