ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کمٹہ آئیڈیل اسکول کے ایک حادثے کو بڑا تنازعہ نہ بنایا جائے۔۔۔ صدر ادارہ کی اپیل

کمٹہ آئیڈیل اسکول کے ایک حادثے کو بڑا تنازعہ نہ بنایا جائے۔۔۔ صدر ادارہ کی اپیل

Sun, 18 Sep 2016 15:00:13    S.O. News Service

کمٹہ18/ستمبر (ایس او نیوز)کمٹہ ونّلی میں واقع آئیڈیل ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر جناب عبدالقادر شیخ نے اپیل کی ہے کہ اسکول میں چھوٹے بچوں کے درمیان معمولی جھگڑے سے پیش آنے والے حادثے کو بڑا تنازعہ نہ بنایا جائے اور اس ادارے کو بدنام کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔

\پریس کانفرنس کے دوران عبدالقادر شیخ نے بتایاکہ عبدالرحمن داؤدہوڈیکر اور عاصم ابو جعفر شیخ نامی پہلی جماعت کے دو بچوں کے درمیان کچھ جھگڑ ا ہوااور اس دوران عبدالرحمن کی انگلی کا ناخن عاصم کی آنکھ میں لگنے سے اس کی آنکھ زخمی ہوگئی۔اس بات کا پتہ چلتے ہی اسکول انتظامیہ کے ذمہ دارن اور اساتذہ نے عبدالرحمن کے والدین کو اسکول میں بلا کر زخمی عاصم کی آنکھ کا علاج کمٹہ کے ریونکر اسپتال میں کیا اور اس کا خرچ 22ہزار روپے ادا کردیا گیا۔اور بچے کی آنکھ مکمل ٹھیک ہونے کی دعا کرتے ہوئے مزید کسی قسم کی پریشانی ہوتو ادارے سے رابطہ قائم کرنے کے لئے عاصم کے والد ابوجعفر کو بتادیا گیا تھا۔ اس کے بعدزخمی عاصم اب بھی باقاعدگی سے اسکول آرہا ہے۔ لیکن اس کے والد ابو جعفر نے بی ای او اورضلع ڈپٹی کمشنر سے اسکول کی شکایت کرتے ہوئے معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔ان کا رویہ ادارے کے خلاف غلط پروپگنڈہ کرتے ہوئے ادارے کو بدنام کرنے کا ہے۔

ادارے کے ایک اور ذمہ دار جناب ابراہیم صاحب نے کہا کہ ادارے کی طرف سے کوئی بھی کوتاہی یا قانونی بے پرواہی نہیں کی گئی ہے۔ اگر ابو جعفر انسانی بنیادوں پر کو ئی دشواری دور کرنا چاہتے ہیں تو آپسی بات چیت اور تعاون کے لئے ہمارے ادارے کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔ ہماری بس یہی خواہش ہے کہ بچے کی آنکھ بالکل ٹھیک ہوجائے۔ پریس کانفرنس میں عبداللہ شیخ اور شفیع شیخ موجود تھے۔

 


Share: