ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کلبھوشن کی ماں اور اہلیہ سے ملاقات، تمام تحفظات کی ضمانت لے پاک، بھارت کی شرط

کلبھوشن کی ماں اور اہلیہ سے ملاقات، تمام تحفظات کی ضمانت لے پاک، بھارت کی شرط

Thu, 23 Nov 2017 20:42:17    S.O. News Service

نئی دہلی 23نومبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )پاکستان نے اپنی جیل میں بند بھارتی قیدی کلبھوش جادھو کی بیوی اور ماں سے انسانی ہمدردی کے تحت ملاقات کی اجازت دی ہے؛لیکن اس پیشکش پر بھارتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایک تو ان کی ماں کو پاک جانے کی اجازت دینے کی تجویز زیر غور ہے اور بھارت نے اپنی شرط رکھتے ہوئے کہا کہ پاک اگر ان کی ماں اور بیوی کے تحفظات کو یقینی بنائے اور اس کی ضمانت لے تو ماں اوربیوی کو کلبھوشن سے ملاقات کرنے کیلئے پاک بھیجا جاسکتا ہے ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رو یش کمار نے کہا کہ کلبھوشن کی ماں کا پاکستان میں اسیر اپنے بیٹے سے ملنے کی درخواست کافی دنوں سے زیر التوا ہے ؛ لیکن ہم نے ان کی بیوی کو بھیجنے کے لئے پاکستان کی پیشکش پر مثبت رائے دی ہے۔ ہم نے پاکستان حکومت کو واضح کیا ہے کہ کلبھوش جادھو کی بیوی اپنی ساس کے ساتھ پاکستان جانا چاہتی ہیں؛ لیکن ہم پاکستانی حکومت سے دونوں کی حفاظت کی ضمانت چاہتے ہیں۔ اس کے علاوہ، وہ اس بات کی ضمانت لینا چاہیں گے کہ پاکستان میں قیام کے دوران ان دونوں سے کوئی سوال نہیں کیا جائے گا اور انہیں ذہنی ہراساں بھی نہ کیا جائے گا ۔ کلبھوشن جادھو کے معاملے میں پاکستان نے کلبھوشن کو بیوی سے ملاقات کی اجازت انسانی ہمدردی کے تحت دی ہے ۔ واضح ہو کہ اپریل میں پاکستان کی ایک فوجی عدالت نے کلبھوشن کو جاسوس کے الزام میں بلوچستان سے گرفتار کیا ہے اور ان پر جاسوس کا الزام لگا کر موت کی سزا سنائی ہے ،پاکستان کا یہ بھی دعوی ہے کہ کلبھوشن جادھو بھارتی بحریہ کے رکن خاص رہے ہیں اور ریٹائرڈ کے بعد وہ خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کیلئے کام کرنے لگے ۔ 


Share: